Home / حالات حاضرہ / خبریں / “وہ ہر وقت روتا رہتا ہے اور کہتا ہے کہ ۔۔۔ ” سشانت سنگھ راجپوت کی خود سوزی کے بعد تنقید، کرن جوہر کی کیا حالت ہوچکی ہے؟ دوست کا افسوسناک انکشاف

“وہ ہر وقت روتا رہتا ہے اور کہتا ہے کہ ۔۔۔ ” سشانت سنگھ راجپوت کی خود سوزی کے بعد تنقید، کرن جوہر کی کیا حالت ہوچکی ہے؟ دوست کا افسوسناک انکشاف

ہمیشہ سے بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کو فروغ دینے کے الزام کا سامنا کرنے والے فلم ساز کرن جوہر کو اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود سوزی کے بعد سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑر ہاہے جس کی وجہ سے وہ نفسیاتی طور پر ٹوٹ چکے ہیں اور ہر وقت روتے رہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر کے ایک قریبی دوست نے فلم ساز کی خراب ہوتی نفسیاتی صحت کے حوالے سے میڈیا سے بات کی ہے۔ اس دوست کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی خود سوزی کے بعد ہونے والی سوشل میڈیا ٹرولنگ کی وجہ سے کرن جوہر کافی ٹوٹ چکے ہیں اور ہر وقت روتے رہتے ہیں۔

قریبی دوست کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹرولنگ نے کرن جوہر کی صحت پر برا اثر ڈالا ہے۔ فلم ساز اس لیے بھی پریشان ہیں کیونکہ ان کے قریبی لوگ بھی تنقید کی زد میں ہیں ، ان کے 3 سال کے جڑواں بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

دوست کے مطابق کرن جوہر بولنے کی حالت میں نہیں ہیں، ان سے جب بھی بات کی جائے تو وہ آگے سے رونے لگ جاتے ہیں، وہ قسمت کے مارے ہوئے انسان لگتے ہیں جو لڑنا بھول گئے ہیں۔ کرن جوہر روتے ہوئے پوچھتے رہتے ہیں کہ آخر انہوں نے ایسا کیا کیا ہے کہ انہیں یہ سب برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

Check Also

صوبہ ویکن میں چٹانیں توڑنے کی وجہ سے گھریلو املاک کا نقصان

جمعرات کے روز صوبہ ویکن میں اینے بک میں سڑک کی تعمیر کے لیے ڈائنامیٹ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: