Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / ایلومیناتی نامی گیم جس میں کئی سال پہلے ہی 9/11 حملوں اور کورونا وائرس کی پیشنگوئی کردی گئی تھی، اس میں اور کیا کیا پیشنگوئیاں تھیں؟ آپ بھی جانئے

ایلومیناتی نامی گیم جس میں کئی سال پہلے ہی 9/11 حملوں اور کورونا وائرس کی پیشنگوئی کردی گئی تھی، اس میں اور کیا کیا پیشنگوئیاں تھیں؟ آپ بھی جانئے

ایلومیناتی نامی گیم جس میں کئی سال پہلے ہی 9/11 حملوں اور کورونا وائرس کی پیشنگوئی کردی گئی تھی، اس میں اور کیا کیا پیشنگوئیاں تھیں؟ آپ بھی جانئے

”ایلومیناتی (Illuminati): نیو ورلڈ آرڈر“ایک کارڈ گیم ہے جس کے متعلق اب سازشی نظریہ سازوں نے حیران کن انکشاف کر ڈالا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سازشی نظریہ سازوں کا کہنا ہے کہ 1994ءمیں لانچ کی گئی اس گیم میں نائن الیون، لاس ویگاس شوٹنگ اور کورونا وائرس کی پیش گوئیاں کی گئی تھیں جو بالکل درست ثابت ہوئیں۔ ایلومیناتی ایک ایسا گروپ ہے جس کے متعلق سازشی نظریہ سازوں کا خیال ہے کہ وہ پس منظر میں رہتے ہوئے پوری دنیا کے معاملات کو کنٹرول کرتا ہے اور اپنے مخالفین کو وہ ہمیشہ ختم کر دیتا ہے۔ ان کی بنائی ہوئی اس گیم کے بعض کارڈز دنیا میں آئندہ ہونے والے بڑے واقعات کی پیش گوئی کرتے ہیں۔

اس گیم کے کئی کارڈز کی تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔ ان میں سے ایک کارڈ پر ورلڈ ٹریڈ سنٹر جیسی ایک عمارت سے آگ کے شعلے نکل رہے ہوتے ہیں۔ اس کارڈ کا نام ’ٹیررسٹ نوک‘ (دہشت گرد ایٹمی ہتھیار)ہے۔ اس کارڈ کو نائن الیون کی پیش گوئی قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک اور کارڈ کا نام ’ایپی ڈیمک‘ (Epidemic)ہے۔ اس کارڈ پر سرنج، ادویات کی بوتلیں، فیس ماسک، حفاظتی لباس اور دیگر ایسی چیزیں بنی ہوئی ہیں جو آج کل کورونا وائرس کی وباءکے دوران استعمال کی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کارڈ پر کوارنٹین (Quarantine)یعنی قرنطینہ بھی لکھا ہوا ہے۔ اس کارڈ کو کورونا وائرس کی پیش گوئی کہا جا رہا ہے۔ سازشی نظریہ سازوں کا کہنا ہے کہ اس گیم کے کارڈز پر آئندہ مستقبل میں ہونے والے واقعات کے متعلق بھی پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔

 

Check Also

نارویجن ائیر لائن سے سویڈش عملہ کی برطرفی کا نوٹس

نارویجن ائیر لائن نے تین سو اسی کیبن کے عملہ کو برطرفی کے نوٹس بھیج ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: