Home / حالات حاضرہ / خبریں / امان اللہ خان کے انتقال پر بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بھی پیغام جاری کردیا، مرحوم کی شاندار خوبی بتادی

امان اللہ خان کے انتقال پر بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بھی پیغام جاری کردیا، مرحوم کی شاندار خوبی بتادی

امان اللہ خان کے انتقال پر بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بھی پیغام جاری کردیا، مرحوم کی شاندار خوبی بتادی

پاکستان کے کامیڈی کنگ امان اللہ خان 70 برس کی عمر میں مداحوں کو داغِ مفارقت دے گئے، انہوں نے کئی دہائیوں تک سرحد کے دونوں طرف کروڑوں دلوں پر اج کیا، ان کے انتقال پر ہر آنکھ اشکبار ہے جن میں بھارتی کامیڈین کپل شرما بھی شامل ہیں۔

سونی ٹی وی چینل پر ’دی کپل شرما شو‘ کے نام سے بھارت کا معروف ترین کامیڈی شو کی میزبانی کرنے والے کپل شرما نے امان اللہ خان کے انتقال پر اپنے بیان میں کہا کہ امان اللہ خان صرف ایک عظیم فنکار ہی نہیں تھے بلکہ وہ ایک لیجنڈ تھے، وہ ایک ایسی شخصیت کے مالک تھے جس کا دل بہت بڑا تھا، انہوں نے بہت سے فنکاروں کو اپنے خواب پورے کرنے کا موقع فراہم کیا۔

کپل شرما کا مزید کہنا تھا کہ ’ خان صاحب کوئی بھی آپ کے خلا کو پر نہیں کرسکتا، ہم آپ کو یاد رکھیں گے، آپ کی روح کو سکون ملے۔‘

 

Check Also

” منگول سپاہی زیادہ جوشیلا ہوگیا منگول سپاہی نے گردن پر تلوار رکھی جوآنکھ کے قریب۔۔۔”معروف ترک اداکار ترگت الپ نے کورولش عثمان سیریز کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا

ترک ڈرامہ ” ارتغرل“ میں ” ترگت الپ“ کا کردار نبھانے والے اداکار جنگیز جوشتون ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: