Home / حالات حاضرہ / خبریں / جمعہ نمازکے وقت دوآیات سے زیادہ تلاوت نہ کریں،ایک بڑے عرب ملک نے امام مساجد کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں

جمعہ نمازکے وقت دوآیات سے زیادہ تلاوت نہ کریں،ایک بڑے عرب ملک نے امام مساجد کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں

جمعہ نمازکے وقت دوآیات سے زیادہ تلاوت نہ کریں،ایک بڑے عرب ملک نے امام مساجد کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں

ایک بڑے عرب ملک نے امام مساجد کیلئے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے احکامات دیئے ہیں کہ   نمازجمعہ  کی ادائیگی کے دوران دو آیات سے زیادہ تلاوت نہ کریں۔خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اسلامی امور کی جنرل اتھارٹی نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر نماز جمعہ کے اجتماعات اور دیگر نمازوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

حکام نے کہا امام دوران جماعت قرآن پاک کی دو آیات سے زیادہ تلاوت نہ کریں۔صرف وہی دعا اور تقریر کی جائے جو جاری کردہ لیٹر میں لکھی گئی ہے ۔نماز کسی بھی صورت دس منٹ سے زیادہ طویل نہیں ہونی چاہئے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق حکام کے جاری کردہ سرکلرز میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد کرونا وائرس کے پھیلاو و روکنا ہے۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

واضح رہے چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا کے ستر سے زیادہ ممالک میں پنجے گاڑ لئے ہیں، اس وائرس سے اب تک تین ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ نوے ہزار سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

 

Check Also

بھارت میں مسافر بردار طیارے کو حادثہ، اب تک کتنے افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی؟ افسوسناک خبر

بھارت میں دبئی سے آنے والا انڈیا ایکسپریس کا مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: