Home / حالات حاضرہ / خبریں / امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی پھیلا دی،کتنے لوگ ہلاک اور لاپتہ ہوئے؟ انتہائی افسوسناک خبرآگئی

امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی پھیلا دی،کتنے لوگ ہلاک اور لاپتہ ہوئے؟ انتہائی افسوسناک خبرآگئی

امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی پھیلا دی،کتنے لوگ ہلاک اور لاپتہ ہوئے؟ انتہائی افسوسناک خبرآگئی

امریکی ریاست ٹینیسی میں خوفناک طوفانی جھکڑوں نے تباہی پھیلادی جس کی وجہ سے پچیس افراد ہلاک اور متعددلاپتہ ہوگئے۔کئی عمارات بھی تباہ ہوگئیں۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ طوفانی جھکڑا یسے موقع پر چلے ہیں جب ریاست بھر میں امریکی صدارتی انتخابات کے پرائمری مرحلے میں الیکشن ہورہے ہیں۔

ریاست کے گورنرولیم لی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعدادمیں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عمارتیں زمین بوس ہونے سے لاپتہ ہوجانے والے افراد کو ڈھونڈنے اور ان کی مدد کیلئے ریسکیوٹیمیں اپنا کام کررہی ہیں۔ولیم لی کے مطابق آج ایک انتہائی افسوناک دن ہے۔ پچیس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انہوں نے سارا دن متاثرہ علاقوں میں ہی گزارا ہے جس سے انہیں اندازہ ہوا ہے کہ صورتحال کس قدر پریشان کن ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ریاست، ٹینیسی ، میسوری اورکنٹیکی کو مزید آٹھ طوفانی بگولوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Check Also

ہمسائیوں کے حقوق

  ایک عورت نے ہمسائیوں کے دروازے پر دستک دی اور ان سے نمک مانگ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: