Home / حالات حاضرہ / خبریں / ”گانا لکھ لیا ہے ،ویڈیو زیرو بجٹ میں بنے گی “علی ظفر نے اعلان کردیا اور ساتھ ہی عوام سے بڑی مدد مانگ لی

”گانا لکھ لیا ہے ،ویڈیو زیرو بجٹ میں بنے گی “علی ظفر نے اعلان کردیا اور ساتھ ہی عوام سے بڑی مدد مانگ لی

”گانا لکھ لیا ہے ،ویڈیو زیرو بجٹ میں بنے گی “علی ظفر نے اعلان کردیا اور ساتھ ہی عوام سے بڑی مدد مانگ لی

معروف گلو کار علی ظفر نے پی ایس ایل کا گانا اپنے طور پر بنانے کا چیلنج قبول کرنے کے بعد اس پر تیزی کے ساتھ کام شروع کردیا ہے اور گانے کے بول بھی لکھ دئیے ہیں ۔نجی نیوز چینل سماءنیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ میرے پاس گانا بنانے کے لیے بہت کم وقت ہے لیکن میں نے اس پر کام شروع کیا ہوا ہے ،گانے کے بول لکھ لیے ہیں اس کی کمپوزنگ پر کام ہو رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ گانے کی آڈیو چند دن میں مکمل ہو جائے گی لیکن ویڈیو کے لیے عوام کا تعاون درکار ہو گا ۔علی ظفر نے عوام سے مدد مانگتے ہوئے کہاکہ اس گانے کی ویڈیو عوام بنائے گی ،میں اپنے گانے کی بیٹس سوشل میڈ یا پر شیئر کروں گا جس پر لوگوں کو ہائی ریزولیشن ویڈیو بنا کر ڈانس کریں گے ،بہترین ڈانسر کو ویڈیو میں شامل کیا جائے گا اور یہ ویڈیو زیرو بجٹ کی ہو گی ۔

Check Also

اوسلو میں قرنطینہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے کو چھ ماہ قید کی سزا

سوموار کی رات ایک بائیس سالہ شخص کو اوسلو پولیس نے صبح کے ساڑھے تین ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: