Home / حالات حاضرہ / خبریں / سعودی عرب میں بھی تبدیلی ، خواتین کو سگریٹ نوشی کی بھی اجازت مل گئی

سعودی عرب میں بھی تبدیلی ، خواتین کو سگریٹ نوشی کی بھی اجازت مل گئی

سعودی عرب میں بھی تبدیلی ، خواتین کو سگریٹ نوشی کی بھی اجازت مل گئی

)سعودی خواتین کو سگریٹ نوشی کی اجازت بھی مل گئی اور اب وہ آزادی سے سگریٹ نوشی کررہی ہیں۔ریسٹورنٹ میں کھلے عام سگریٹ نوشی کرتی خواتین کا اظہار مسرت کیا ہے۔بیسویں صدی کی یورپی خواتین کی طرح سعودی خواتین میں اصلاحات کے نتیجے میں ملنے والی رعایتوں کے بعد خاص طور پر کھلے عام سگریٹ نوشی شروع کر دی ہے۔ کئی خواتین ای سگریٹ کے ساتھ ساتھ شیشے کا بھی لطف اٹھاتی ہیں۔ یورپ میں سگریٹ نوشی کو نسائی آزادی کی علامت کے طور پر لیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اصلاحاتی عمل سے خواتین سب سے زیادہ خوش ہیں۔ خواتین نے اس آزادی کے نتیجے میں کھلے عام سگریٹ نوشی کا لطف بھی لینا شروع کر دیا ہے۔سعودی خاتون ریما کو کھلے عام سگریٹ نوشی کرنے پر بے پناہ مسرت حاصل ہوئی۔

انہوں نے دارالحکومت ریاض میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر سگریٹ نوشی کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ حال ہی میں ملنے والی آزادی کا پورا لطف لینا چاہتی ہیں اور اس آزادی ہی کی وجہ سے وہ اس طرح سگریٹ پینے میں بہت خوشی حاصل کر پائی ہیں۔

Check Also

اوسلو میں قرنطینہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے کو چھ ماہ قید کی سزا

سوموار کی رات ایک بائیس سالہ شخص کو اوسلو پولیس نے صبح کے ساڑھے تین ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: