Home / حالات حاضرہ / خبریں / بھارت میں خوفناک ترین ٹریفک حادثہ ، 16 افراد ہلاک

بھارت میں خوفناک ترین ٹریفک حادثہ ، 16 افراد ہلاک

بھار ت کے آگرہ سے لکھنؤ جانے والے ایکسپریس وے پر خوفناک حادثے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 31 زخمی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ٹرک کا ڈرائیور ایکسپریس وے کی دائیں جانب پہلی لین میں ٹائر تبدیل کر رہا تھا جوکہ دوران سفر پنکچر ہو گیا تھا تاہم اسی لین میں پیچھے سے تیز رفتار میں بس آ رہی تھی جس میں 54 افراد سوار تھے ، بس مسافروں کو موتی ہاری لے جارہی تھی کہ رات نو بج کر 50 منٹ پر ضلع فروز آباد میں ناگلہ خانگار پولیس سٹیشن کی حدود میں اس ٹرک سے ٹکرا گئی ، خوفناک تصادم کے باعث 16 افراد ہلاک ہو گئے اور 31 زخمی ہوئے جنہیں علاج کیلئے سیفائی میڈیکل کالج میں منتقل کر دیا گیاہے ۔

ریسکیو حکام کا کہناہے کہ بس میں زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے میں تقریب تین گھنٹے سے زائد کا وقت لگ گیا ، مسافر بے ہوشی حالت میں کھڑکیوں سے باہر کی جانب لٹک رہے تھے ۔

Check Also

صرف سبزیاں کھانے والوں کو سائنسدانوں نے گوشت کھانے کا سب سے بہترین فائدہ بتادیا

بڑھتی عمر کے ساتھ پٹھوں کی کمزوری کی شکایت لازمی ہوتی ہے تاہم اب کنگز ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: