Home / حالات حاضرہ / خبریں / ڈاکوؤں نے ایمبولینس لوٹ لی

ڈاکوؤں نے ایمبولینس لوٹ لی

ڈاکوؤں نے ایمبولینس لوٹ لی

بھٹائی آباد میں ہسپتال سے مریض لانے والی نجی فلاحی ادارے کی ایمبولینس کے ڈرائیورکواسلحہ کے زورپرلوٹ لیا گیا۔

شہرقائد میں سٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس کی رسمی کارروائیوں کا بھانڈا بیچ چوراہے پرپھوٹ گیا۔ شہرکی مرکزی شاہراہوں پر شہریوں سے لوٹ مارکے واقعات کے بعد اب بے لگام سٹریٹ کرمنلز جان بچانی والی ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنانے لگے۔

سچل تھانے کے علاقے گلستان جوہربھٹائی آباد میں125 موٹرسائیکل پرسوار3 مسلح ڈکیتوں نے نجی فلاحی ادارے کی ایمبولینس کے ڈرائیورکواسلحے کے زور پرلوٹ لیا۔

ایمبولینس کا ڈرائیور ڈاؤ ہسپتال سے مریض کولے کراس کی رہائش گاہ بھٹائی آباد پہنچا تو اسے اس کے موبائل فون، نقدی دیگر سامان سے محروم کردیا گیا۔ڈرائیورعبدالرشید نے بتایاکہ وہ واقعے کی رپورٹ درج کرانے سچل تھانے پہنچا تو پولیس اہلکاروں نے اس سے چھینے گئے موبائل فون کا ڈبہ مانگ لیا۔ اس پرایمبولینس ڈرائیور دلبرداشتہ ہوکررپورٹ درج کرائے بغیر تھانے سے لوٹ گیا۔

 

Check Also

نارویجن وزیر یونس ستورے کا ویکسین کی ترسیل کے سلسلے میں حکومت کو چیلنج

پارلیمنٹ اجلاس میں لیبر پارٹی کے لیڈر یونس گہر نے حکومت کے لاک ڈاؤن پر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: