Home / حالات حاضرہ / خبریں / امریکی طیارہ آسٹریلیا میں گرکرتباہ،ہلاکتیں

امریکی طیارہ آسٹریلیا میں گرکرتباہ،ہلاکتیں

امریکی طیارہ آسٹریلیا میں گرکرتباہ،ہلاکتیں

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مصروف طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے اس پر سوار تین امریکی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق واٹر بم طیارہ آسٹریلیا کے شہر کینبرا سے دو گھنٹے کی مسافت پر واقع علاقے نیو ساوتھ ویلز کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کے مشن پر مامور تھاگرکرتباہ ہوگیا ہے۔حکام کے مطابق مقامی وقت دن کے ایک بجکر تیس منٹ پرطیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد وہ نیوساوتھ ویلز کے برفانی پہاڑوں جاگرا۔

حکام کے مطابق تاحال طیارے کے حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔حکام کے مطابق طیارہ اس مقام پر گرا ہے جہاں آگ شدید ہے۔حکام کے مطابق انہیں امریکی اہلکاروں کے مرنے پر گہرا دکھ ہوا ہے اور ان کی ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔امریکی حکام نے تاحال مرنے والوں کی شناخت نہیں کی تاہم یہ تصدیق کردی ہے کہ تینوں افراد امریکی شہری تھے۔

Check Also

آشم شہر میں بارنے ورن کوجھوٹی شکائیت لگانے پر والدین کی طلبی

نمائندہء خصوصی اردو فلک ڈاٹ نیٹ گذشتہ ہفتہ آشم شہر میں اس وقت ایک پاکستانی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: