Home / حالات حاضرہ / خبریں / لاہور میں کل اور پرسوں آدھی چھٹی ہو گی ، اعلان ہو گیا ، موجیں لگ گئیں

لاہور میں کل اور پرسوں آدھی چھٹی ہو گی ، اعلان ہو گیا ، موجیں لگ گئیں

لاہور میں کل اور پرسوں آدھی چھٹی ہو گی ، اعلان ہو گیا ، موجیں لگ گئیں

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان لاہور میں ہونے والی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پیش نظر جمعے اور ہفتے کے روز سکولوں میں جلدی چھٹی دینے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی سی او ایجوکیشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ لاہور کے سکولوں کو ہفتے کو گیارہ بجے چھٹی دی جائے گی تاہم یہاں قابل امر ذکر یہ ہے کہ جمعہ کے روز ویسے ہی ہاف ڈے ہوتاہے ۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم محمود اللہ کی قیادت میں گزشتہ رات لاہور پہنچ گئی ہے جہاں وہ قذافی سٹیڈیم میں 24،25 اور 27 جنوری کو تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

سیریز کے پیش نظر لاہور میں سیکیورٹی کے نہایت ہی سخت اقدامات کیے جارہے ہیں اور اسی صورتحال کے بعد سکولوں میں بھی جلدی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی 20میچز کا میدان سجنے میں بس ایک دن باقی رہ گیا۔بارہ سال بعد پاک سرزمین پر بنگلا دیشی مہمانوں کی آمد پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں تینوں ٹی 20 میچزکیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پلان کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کے دوران شہری مندرجہ ذیل متبادل راستوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق کینال روڈ کے دونوں اطراف عام ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے، فردوس مارکیٹ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، مین بلیوارڈ اور صدیق ٹریڈ سینٹر ٹریفک جاسکے گی۔

پلان کے مطابق فردوس مارکیٹ، سینٹر پوائنٹ اور کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ، فوارہ نمبر ایک صدیق ٹریڈ سینٹر ، پل نہر جیل روڈ تا قرطبہ چوک اور فیروزپور روڈ بھی براستہ وحدت روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔

Check Also

فضائی کمپنی ویدروئے کی چار ہزار پر وازیں کینسل

اس سال اخراجات پورے نہ ہونے کی وجہ سے فضائی کمپنی ویدروئے نے چار ہزار ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: