Home / حالات حاضرہ / خبریں / ”میں پاکستان نہیں جاﺅں گا“ بنگلہ دیشی کھلاڑی نے صاف انکار کر دیا، یہ کون ہے؟ جان کر آپ کے غصے کی بھی انتہاءنہ رہے

”میں پاکستان نہیں جاﺅں گا“ بنگلہ دیشی کھلاڑی نے صاف انکار کر دیا، یہ کون ہے؟ جان کر آپ کے غصے کی بھی انتہاءنہ رہے

”میں پاکستان نہیں جاﺅں گا“ بنگلہ دیشی کھلاڑی نے صاف انکار کر دیا، یہ کون ہے؟ جان کر آپ کے غصے کی بھی انتہاءنہ رہے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان دورہ پاکستان کا معاملہ حل ہو گیا ہے لیکن اس کے باوجود وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے جس کی بی سی بی نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی سی بی کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”مشفیق الرحیم نے مجھ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بتایا ہے کہ وہ پاکستان نہیں جائیں گے۔ اب ہم ان کی جانب سے تحریری طور پر آگاہ کئے جانے کے منتظر ہیں، جب وہ ہمیں تحریری طور پر اپنا بیان دیدیں گے تو ہم انہیں سیریز سے باہر کر دیں گے۔“

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے جنوری سے اپریل تک تین مرحلوں میں پاکستان کا دورہ مکمل کرنا ہے جس دوران تین ٹی 20، دو ٹیسٹ میچز اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔ مشفیق الرحیم کی سکواڈ میں عدم شمولیت سے بنگلہ دیشی ٹیم کو بھی خاصا نقصان ہو گا کیونکہ آل راﺅنڈر شکیب الحسن سزا کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔

 

 

Check Also

آشم شہر میں بارنے ورن کوجھوٹی شکائیت لگانے پر والدین کی طلبی

نمائندہء خصوصی اردو فلک ڈاٹ نیٹ گذشتہ ہفتہ آشم شہر میں اس وقت ایک پاکستانی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: