Home / حالات حاضرہ / خبریں / امریکہ نے ایران پر سنگین الزام عائد کردیا

امریکہ نے ایران پر سنگین الزام عائد کردیا

امریکہ نے ایران پر سنگین الزام عائد کردیا

امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران وسیع پیمانے پر میزائلوں اور مختلف نوعیت کے ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کے لیے شام کے اندر سرنگیں بنا رہا ہے جن سے متعلق چار تصاویر اور معلومات مغربی انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے پہلی تصویر 5 اکتوبر کو لی گئی جس میں ایک سرنگ بنائے جانے کا عمل ظاہر ہو رہا ہے جس کی لمبائی 122 میٹر، چوڑائی 4.5 اور گہرائی 4 میٹر ہے۔ اس کے دو ہفتوں بعد دیگر تصاویر میں چھت بھی نمودار ہو گئی جس کا استعمال اس سرنگ کے داخلی راستے کو چھپانے کے واسطے کیا گیا۔ اسی طرح سرنگ کے دوسرے سِرے پر ناکارہ اشیاکا ڈھیر ظاہر ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ کھدائی کا کام بھی جاری ہے۔ مغربی انٹیلی جنس ذرائع کا خیال ہے سرنگ کا مقصد مشرقی شام میں عراق کی سرحد کے نزدیک “الامام علی” فوجی اڈے کے نیچے زیر زمین تہہ خانے میں میزائلوں اور ہتھیاروں کی ذخیرہ اندوزی ہے۔مغربی انٹیلی جنس ذرائع کے تجزیوں کے مطابق سرنگ کی تعمیر اپنے آخری مراحل میں ہے اور یہ جلد ہی قابل استعمال ہو گی۔

 

Check Also

آشم شہر میں بارنے ورن کوجھوٹی شکائیت لگانے پر والدین کی طلبی

نمائندہء خصوصی اردو فلک ڈاٹ نیٹ گذشتہ ہفتہ آشم شہر میں اس وقت ایک پاکستانی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: