Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / خواتین کو چونا لگانے والا بینک منیجر پکڑا گیا

خواتین کو چونا لگانے والا بینک منیجر پکڑا گیا

خواتین کو چونا لگانے والا بینک منیجر پکڑا گیا

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی کارروائی،خاتون کے اکائونٹ سے 2کروڑ82لاکھ روپے نکالنے والے نجی بینک کے منیجر کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہیدملت روڈ پرواقع نجی بینک کے منیجر آپریشن وقاص طاہرکو گرفتار کرلیا،ترجمان کے مطابق نجی بینک کے آفس کے حوالے سے فراڈ کی شکایت درج کروائی گئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ فرد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ترجمان کمرشل بینکنگ سرکل کے مطابق ملزم وقاص نے بینک کی کھاتے دارخواتین سعیدہ صمدانی اورزیب النسا غفار کے اکاونٹس سے2کروڑ 82لاکھ روپے نکالے جس کے لیے دونوں خواتین کے جعلی دستخطوں کا سہارالیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم سے فراڈ کی رقم برآمد کرلی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Check Also

نوکری سے نکالا جانے والا درزی جو دیکھتے ہی دیکھتے ارب پتی بن گیا

متحدہ عرب امارات میں جیکیز الیکٹرانکس (Jacky’s Electronics)کا نام ہر شخص جانتا ہے۔ یہ اربوں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: