Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / نواز شریف کی طبیعت کیسی ہے؟حسین نواز نے تشویشناک صورتحال بیان کر دی

نواز شریف کی طبیعت کیسی ہے؟حسین نواز نے تشویشناک صورتحال بیان کر دی

نواز شریف کی طبیعت کیسی ہے؟حسین نواز نے تشویشناک صورتحال بیان کر دی

سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے کہ والد کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔یاد رہے کہ

نوازشریف لندن میں علاج کی غرض سے 19 نومبر سے موجود ہیں اوراس دوران وہ 3 بار طبی معائنے کے لیے گھرسے باہر نکلے ہیں۔

نجی  ٹی وی نے خاندانی ذرائع کے مطابق بتایا  ہے کہ نواز شریف آج کا دن بھی گھر پر گزاریں گے جہاں ان کے 2 تھراپی سیشن ہوں گے، اس کے علاوہ انہیں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات بھی دی جارہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کا پی ای ٹی سکین جمعرات کو ہوگا جس کے بعد ڈاکٹرز علاج سے متعلق لائحہ عمل طے کریں گے۔سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق ان کے بیٹے حسین نواز کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ نوازشریف کا علاج ایک چھت تلے ہو لیکن ان کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے، والد کو متعدد بار مشورہ دیاکہ امریکا سے علاج کروائیں۔اُنہوں نے کہا کہ اگلے چند روز میں متعدد بار ہسپتال جانا پڑے گا، بون میرو کی تشخیص کا معاملہ حساس ہے لہذا قوم ان کی صحتیابی سے متعلق دعا کرے۔

 

Check Also

نوکری سے نکالا جانے والا درزی جو دیکھتے ہی دیکھتے ارب پتی بن گیا

متحدہ عرب امارات میں جیکیز الیکٹرانکس (Jacky’s Electronics)کا نام ہر شخص جانتا ہے۔ یہ اربوں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: