Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / سامان لوٹنے کے لیے طیارہ اغوا کرلیاگیا

سامان لوٹنے کے لیے طیارہ اغوا کرلیاگیا

سامان لوٹنے کے لیے طیارہ اغوا کرلیاگیا

پاپوا نیو گینا میں ایک چارٹر ایئرلائن کے طیارے کو مسلح افراد نے ہائی جیک کرکے سامان لوٹ لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چارٹرڈ طیارے کو نامعلوم ہائی جیکرز نے اس وقت ہائی جیک کیا جب نیو برٹن جزیرے کے قریبی علاقے میں طیارہ ایندھن بھروانے کے لیے رکا تھا۔کمپنی کے ترجمان میتھیوبرنٹال کا کہنا ہے کہ طیارے میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا اور ہائی جیکرز کی تعداد 8 تھی جو زبردستی طیارے میں داخل ہوئے اور نامعلوم سمت کی جانب پرواز کرنے کا کہنا۔

ترجمان کے مطابق پائلٹ نے ہائی جیکرز کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے طیارے کا رخ غیر محفوظ علاقے کی جانب موڑ دیا جہاں طیارے کو لینڈنگ کروانے کے بعد ملزمان سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ اس پورے واقعے میں پائلٹ اور طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جب کہ پائلٹ طیارے کو لے کر محفوظ مقام پر بحفاظت لینڈ کرگیا۔دوسری جانب رائل پاپوا نیو گینا کانسٹیبلری نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے تاہم فوری طور پر ہائی جیکرز کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

Check Also

نوکری سے نکالا جانے والا درزی جو دیکھتے ہی دیکھتے ارب پتی بن گیا

متحدہ عرب امارات میں جیکیز الیکٹرانکس (Jacky’s Electronics)کا نام ہر شخص جانتا ہے۔ یہ اربوں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: