Home / حالات حاضرہ / خبریں / ہینڈزفری نے یوکرائنی خاتون باکسنگ چیمپئن کی جان لے لی مگر کیسے؟ افسوسناک خبرآگئی

ہینڈزفری نے یوکرائنی خاتون باکسنگ چیمپئن کی جان لے لی مگر کیسے؟ افسوسناک خبرآگئی

ہینڈزفری نے یوکرائنی خاتون باکسنگ چیمپئن کی جان لے لی مگر کیسے؟ افسوسناک خبرآگئی

یوکرائن کی 18 سالہ باکسنگ چیمپئن امینہ بلاخ کانوں میں ہیڈ فون لگائے اور سمارٹ فون براؤزنگ کرتے ہوئے پٹڑیعبور کرنے کے دوران ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن میں یورپی یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ کی فاتح 18 سالہ امینہ بلاخ ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئیں۔ وہ فارمیسی سے نکل کر پٹڑی عبور کر رہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہوگئیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ باکسنگ چیمپئن کانوں میں ہیڈ فون ہونے کی وجہ سے ریل کے آنے کی آواز نہیں سُن سکیں جب کہ وہ اپنے اسمارٹ فون پر براؤسنگ میں بھی مصروف ہونے کے باعث ریڈ سگنل کو بھی نہیں دیکھ سکیں۔

ایکسپریس کے مطابق امینہ بلاخ جس ٹرین سے ٹکرائیں وہ کیف سے فاسٹو کی جانب محو سفر تھی، ریلوے کراسنگ پر ریڈ سگنل بھی تھا اور باڑ بھی موجود تھی لیکن امینہ نے اس جانب توجہ نہیں دی۔ آخری لمحات میں ریل کی آمد سے خود کو بچانے کی ناکام کوشش بھی کی۔ خاتون کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

 

Check Also

برطانوی شہزادہ فلپ انتقال کرگئے

برطانیہ کے شہزادے اور کوئن الیزبیتھ (دوئم) کے شوہر ’ فلپ ‘ 99برس کی عمر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: