Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / جیو کی خاتون تجزیہ کار محمل سرفراز نے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ روپے کے مالٹے گفٹ کردیے

جیو کی خاتون تجزیہ کار محمل سرفراز نے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ روپے کے مالٹے گفٹ کردیے

جیو کی خاتون تجزیہ کار محمل سرفراز نے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ روپے کے مالٹے گفٹ کردیے

تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ جیو کی خاتون تجزیہ کار محمل سرفراز نے گزشتہ برس اپنے دوستوں میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے مالٹے تقسیم کیے تھے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے اینکر پرسن سعدیہ افضال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور محمل طبقہ اشرافیہ سے تعلق رکھتی ہیں، آپ صرف 2 فیصد لوگ ہیں اور آپ کی وجہ سے ہم جیسے ورکر کلاس کے لوگ مارے گئے ہیں۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ محمل کے مالٹوں کے باغات ہیں اور انہوں نے گزشتہ برس ڈیڑھ کروڑ روپے کے مالٹے گفٹ کیے ہیں۔ ارشاد بھٹی کے انکشاف پر خاتون تجزیہ کار نے کہا کہ پچھلی بار انہوں نے بھٹی صاحب کو مالٹوں کی پیٹیاں نہیں بھیجی تھیں جس کے باعث انہوں نے مجھے آن ایئر بہت زیادہ ایکسپوز کیا ہے، اس بار بھٹی صاحب کو مالٹے ضرور بھجوادوں گی۔

Check Also

نوکری سے نکالا جانے والا درزی جو دیکھتے ہی دیکھتے ارب پتی بن گیا

متحدہ عرب امارات میں جیکیز الیکٹرانکس (Jacky’s Electronics)کا نام ہر شخص جانتا ہے۔ یہ اربوں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: