Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / ائیرپورٹ پر خاتون مسافر کی عجیب سی چال، اہلکاروں نے چیک کیا تو جوتوں میں کیا چھپا رکھا تھا؟ کسی نے سوچا بھی نہ تھا

ائیرپورٹ پر خاتون مسافر کی عجیب سی چال، اہلکاروں نے چیک کیا تو جوتوں میں کیا چھپا رکھا تھا؟ کسی نے سوچا بھی نہ تھا

ائیرپورٹ پر خاتون مسافر کی عجیب سی چال، اہلکاروں نے چیک کیا تو جوتوں میں کیا چھپا رکھا تھا؟ کسی نے سوچا بھی نہ تھا

روس کے کسٹمز آفیسرز نے بارڈر پر چین سے روس داخل ہونے والی ایک خاتون کی عجیب و غریب چال دیکھ کر اس کی چیکنگ کی اور جوتوں سے ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق روسی کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ اس خاتون نے اپنے جوتوں میں 1.9کلوگرام سونا چھپا رکھا تھا۔ یہ خاتون چین سے مشرقی سائبیریا کے علاقے میں داخل ہوئی۔

آفیسرز کے مطابق وہ بہت نروس لگ رہی تھی اور عجیب سی چال چل رہی تھی جس پر اسے مشکوک سمجھ کر روک لیا گیا۔ اس نے سونے کی ’بارز‘ ٹیپ کے ذریعے جوتوں کے اندر چپکا رکھی تھیں جن کی مالیت 50لاکھ روبلز (تقریباً 1کروڑ 23لاکھ روپے) بنتی ہے۔ یہ خاتون روسی شہری تھی۔ اس نے دوران تفتیش بتایا کہ اسے ایک چینی خاتون نے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے ساتھ یہ سونا لے جائے۔ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

Check Also

شاہد آفریدی کی پانچویں بیٹی کا نام فائنل ، کیا رکھا گیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی نومولود بیٹی کا نام عروہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: