Home / حالات حاضرہ / خبریں / مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو آزادی مارچ کی قیادت کونسی جماعت کرے گی ؟ اعلان ہوگیا

مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو آزادی مارچ کی قیادت کونسی جماعت کرے گی ؟ اعلان ہوگیا

مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو آزادی مارچ کی قیادت کونسی جماعت کرے گی ؟ اعلان ہوگیا

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے اسلام آباد مارچ سے پہلے اگر جے یو آئی کے قائدین کو گرفتار کیا جاتا ہے تو آزادی مارچ کی قیا د ت پھر اے این پی کریگی۔عوامی نیشنل پارٹی کسی صورت جمعیت علمااسلام کو اکیلے نہیں چھوڑے گی۔یہ اعلانات اسفندیار ولی خان نے ولی باغ چارسدہ میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان سے خصوصی ملاقات کے بعد پریس بریفننگ کرتے ہوئے کیے۔اسفندیار ولی خان نے کہا آزادی مارچ کے حوالے سے اے این پی کا موقف بہت واضح ہے،اے این پی دو مرحلوں میں مارچ کا حصہ بنے گی،پہلے مرحلے میں اگر سیاسی کارکنان پر تشدد ہوتا ہے تو صوبہ بھر میں اے این پی کارکنان نکلیں گے اور اے این پی صوبائی حکومت سے سیاسی کارکنان پر ہونیوالے تشدد کا حساب لے گی اے این پی کیلئے دوسرا مرحلہ مارچ میں شمو لیت کا یہ ہے اگر مولانا صاحب اسلام آباد پہنچتے ہیں تو پھر اے این پی کارکنان میری قیادت میں مارچ کا بھرپور حصہ بنیں گے،اسفندیار ولی خان نے کہا اگر حکومت کا ارادہ یہ ہے کہ سیاسی کارکنان مارچ کا حصہ نہ بنیں یا ایک سیاسی پارٹی حکومت مخالف مارچ نہ کرے تو وہ کسی کو ایک جمہوری ملک میں قابل قبول نہیں ہوسکتا،جو الفاظ سیاسی کارکنان کے حوالے سے صوبے کا وزیراعلیٰ اور وزیراطلاعات استعمال کررہے ہیں وہ سیاسی الفاظ نہیں، خدا کرے حکومت کو عقل نصیب ہو وہ سیاسی کارکنان کیخلاف ری ایکشن نہ کرے،اگر ری ایکشن نہیں ہوتا تو ایک سیاسی و جمہوری جدوجہد آگے بڑھے گی اور اگر ری ایکشن ہوتا ہے تو اس کا ردعمل ضرور ہوگا اور ری ایکشن کے نتیجے میں جو ردعمل آئیگا وہ ایسا ہوگا پھر وہ کنٹرول کرنا احتجاج میں شامل سیاسی قائدین کے بس میں بھی نہیں ہوگا۔اے این پی لاٹھی چارج،آنسو گیس اور جیل کی عادی ہے،اگر حکومت ہمیں اس نہج پر لا کر کھڑا کر دے تو یا بسم اللہ،ہم نے کسی صورت جے یو آئی کو اکیلے نہیں چھوڑنا،ایک خدشہ یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے 27 اکتوبر سے پہلے جے یو آئی کے قائدین کو گرفتاری کی باتیں ہورہی ہے،اگر جے یو آئی کی قیادت کو گرفتار کیا جاتا ہے تو پھر احتجاج کی قیا د ت اے این پی کریگی۔ ا س موقع پر جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا اسفندیار ولی خان کی خدمت میں آزادی مارچ پر ان کے تعاون اور شرکت پر شکریہ کیلئے حاضر ہو ئے ہیں، اطمینان کی بات ہے پورے پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور طبقات نے مارچ میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔مارچ کو روکنے کے حوالے سے جو باتیں ہورہی ہے اس کی مثال ایسی ہے جیسے سیلاب کے سامنے مٹھی بھرمٹی اٹھا کر سمندر میں پھینکنا، جو خام خیالی ہے کہ اس سے سیلاب رک جائیگا۔اے این پی اور جے یو آئی کی ایک تاریخ ہے ہم نے مل کر آزادی اور پاکستان بننے کے بعد جمہوریت کی بحالی کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ہے۔

 

Check Also

بینک آئی ڈی دراز میں بھولنے کا نقصان ایک لاکھ کراؤن

ایک شخص جو کہ اپنی بینک آئی ڈی چپ اپنے ملازمت کے دفتر میں بھول ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: