Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / مودی سن لو! صبر کا پیمانہ لبریز ہونے والا ہے، شاہ محمود قریشی کی بھارتی وزیراعظم کو وارننگ

مودی سن لو! صبر کا پیمانہ لبریز ہونے والا ہے، شاہ محمود قریشی کی بھارتی وزیراعظم کو وارننگ

مودی سن لو! صبر کا پیمانہ لبریز ہونے والا ہے، شاہ محمود قریشی کی بھارتی وزیراعظم کو وارننگ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سن لو! صبر کا پیمانہ اب لبریز ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج 62 دن ہوگئے ہیں کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں دن رات کا کرفیو نافذ ہے لیکن عالمی ذرائع ابلاغ سے جھوٹ بولنے کےلئے بسوں کو رواں دواں دکھایا جاتا ہے۔

ملتان میں حضرت بہاﺅالدین ذکریا ملتانی کے 780 ویں سالانہ عرس کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے کہ کشمیر میں سب ٹھیک ہے لیکن پاکستانی قوم بھارتی دھوکے کو بے نقاب کرے گی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ آج عرس میں تمام صوبوں کے افراد موجود ہیں تو میں یہاں ایک قرار داد پیش کرنا چاہتا ہوں جسے ان 180 ملین مسلمانوں کی بھی تائید حاصل ہے جو بھارت میں مقیم مسلمان ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پیش کردہ قرارداد کو امت مسلمہ کے ایک ایک فرد کی حمایت و تائید حاصل ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیش کردہ قرار داد میں مطالبہ کیا کہ بھارت فوری طور پر مقبوضہ وادی کشمیر میں نافذ کرفیو کا خاتمہ کرے، پیلٹ گنز کے استعمال کو ممنوع قرار دے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ ترک کرے، ذرائع ابلاغ کی سلب کردہ آزادی کو بحال کرے اور مقبوضہ وادی چنار کے مساجد پرلگائے جانے والے تالے کھولے جائیں۔ شرکا نے پیش کردہ قرار داد کی تائید کی۔

امریکی سینیٹرز کے دورہ ملتان اورآزاد کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ چار امریکی سینیٹرز آئے تھے جن میں سے ایک وہ سینیٹر بھی تھے جنہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے کہ مقبوضہ وادی کشمیر سے کرفیو ہٹوا یا جائے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے انتہائی جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ مقبوضہ ہمالیائی وادی کے مظلوم لوگوں پر بھارت بھیانک مظالم ڈھا رہا ہے اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی کر رہا ہے تو سوال یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پوری دنیا کب جاگے گی؟وزیرخارجہ نے بتایا کہ طورخم بارڈر کو ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

Check Also

مغربی ممالک کی اسلحہ کی عدم فراہمی کی دھمکیاں اور اعلانات، ترک صدر ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے، واضح پیغام دیدیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے واضح کردیا ہے کہ مغربی طاقتوں کی جانب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: