دوران پرواز خاتون نے تازہ ہوا لینے کیلئے جہاز کا دروازہ کھول دیا

دوران پرواز خاتون نے تازہ ہوا لینے کیلئے جہاز کا دروازہ کھول دیا

چین میں دوران پرواز ایک خاتون نے تازہ ہوا لینے کیلئے جہاز کا ایمرجنسی گیٹ کھول دیا ۔

تفصیلات کے مطابق خاتون چین کے شہر ووہان سے دوسرے شہر لانز جانے والی پرواز میں سوار تھی ، فلائٹ کے دوران خاتون کو سانس لینے میں مشکل پیش آئی اور حبس محسوس ہوئی جس پر خاتون نے ایمرجنسی کا دروازہ کھول دیا ۔ فلائٹ عملے کا کہناہے کہ دوسرے مسافروں نے خاتون نے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ باز نہ آئی اور اس نے اڑتی ہوئی فلاٹ کا دروازہ کھول کر ہی دم لیا ۔عملے کی جانب سے گراونڈ پر اطلاع کی گئی جس پر خاتون کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ، خاتون کو فلائٹ سے اتار کر پولیس سٹیشن لے جایا گیا جس کے باعث فلاٹ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)