Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / ایک سال میں پاکستانی کتنے کروڑ ڈالر کی چائے پی گئے؟ حیران کن اعدادو شمار سامنے آ گئے

ایک سال میں پاکستانی کتنے کروڑ ڈالر کی چائے پی گئے؟ حیران کن اعدادو شمار سامنے آ گئے

ایک سال میں پاکستانی کتنے کروڑ ڈالر کی چائے پی گئے؟ حیران کن اعدادو شمار سامنے Ø¢ گئےپاکستانیوں نے 2018-19 میں 57کروڑ 16لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی، 50 کروڑ 59لاکھ ڈالر کی دالیں، 16کروڑ 24لاکھ ڈالر مالیت کے مصالحہ جات بھی درآمد، 75 کروڑ 55لاکھ ڈالر سے زائد کے موبائل فون منگوائے گئے۔دستاویز کے مطابق 2018-19 میں 57 کروڑ 16 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی۔ ایک سال میں 16 کروڑ 24 لاکھ ڈالر مالیت کے مصالحے درآمد کئے گئے۔گزشتہ ایک سال میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے خشک میوہ جات درآمد کئے گئے۔ 39 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی چینی درآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ ملک میں ایک سال میں 50 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی دالیں منگوائی گئیں۔دستاویز کے مطابق پاکستانیوں نے گزشتہ سال 75 کروڑ 55 لاکھ ڈالر سے زائد کے موبائل درآمد کئے۔ ٹیلی کام کے شعبے سے متعلق 62 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کے آلات درآمد کئے گئے۔اس کے علاوہ ایک سال میں ایک ارب 84 کروڑ ڈالر مالیت کا پام آئل درآمد کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال 6 ارب 28 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔گزشتہ ایک سال میں 4 ارب 57 کروڑ ڈالر کا خام پیٹرول درآمد کیا گیا جبکہ 3 ارب 33 کروڑ ڈالر سے زائد کی ایل این جی درآمد کی گئی۔

 

Check Also

مغربی ممالک کی اسلحہ کی عدم فراہمی کی دھمکیاں اور اعلانات، ترک صدر ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے، واضح پیغام دیدیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے واضح کردیا ہے کہ مغربی طاقتوں کی جانب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: