Home / حالات حاضرہ / خبریں / کرتار پور راہداری کا افتتاح کس تاریخ کو کیا جائے گا؟ پتا چل گیا

کرتار پور راہداری کا افتتاح کس تاریخ کو کیا جائے گا؟ پتا چل گیا

پاکستان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے سکھ برادری کا گردوارہ دربار صاحب تک فعال رسائی کا خواب پورا کر دیکھایا  اور کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 2019 بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ کی تقریبات اور کرتارپور راہداری منصوبے کی تکمیل کا سال ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے 28 نومبر 2018 کو کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔کرتارپور راہداری 2 مراحل پر مشتمل منصوبے ہے جس کے پہلے مرحلہ پر 86 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے، پہلا مرحلہ امیگریشن ٹرمینل، گوردوارہ توسیع اور 6.8 کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر پر مشتمل ہے، یاتریوں کے لیے پارکنگ، طبی اور دیگر سہولیات کی فراہمی بھی پہلے مرحلے کا حصہ جب کہ دوسرا مرحلہ ہوٹلز، ہاسٹلز، دیگر رہائشی سہولیات پر مشتمل ہے اور دریائے راوی پر 800 میٹر طویل پل بھی دوسرے مرحلے میں تعمیر ہوگا۔

گوردوارہ دربار صاحب کی توسیع، تزئین و آرائش سکھ مذہبی پیشواﺅں کی مشاورت سے ہوئی، گوردوارہ کی تعمیر میں سکھ مذہب اور تاریخی اہمیت کا مکمل خیال رکھا گیا ہے جب کہ پاکستان نے منصوبہ پر مقامی وسائل خرچ کیے اور کوئی بیرونی امداد نہیں لی، بھارت سے یاتریوں کا کرتار پور راہداری میں بغیر ویزہ مفت داخلہ ہوگا، یاتری بذریعہ بس گوردوارہ تک پہنچ کر آزادانہ مذہبی رسومات ادا کر سکیں گے۔

 

Check Also

چار پولش فضائی مسافر دھمکی آمیز رویہ کی وجہ سے گرفتار

لندن سے ناروے کے شہر استوانگر کے ائیرپورٹ سولا جانے والی نارویجن پرواز میں چار ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: