Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / ”جس طرح کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی اسی طرح بابری مسجد کی جگہ ۔۔۔“بی جے پی رہنما نے مسلمانوں کے خلاف ایک اور سازش کا اعلان کردیا

”جس طرح کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی اسی طرح بابری مسجد کی جگہ ۔۔۔“بی جے پی رہنما نے مسلمانوں کے خلاف ایک اور سازش کا اعلان کردیا

”جس طرح کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی اسی طرح بابری مسجد کی جگہ ۔۔۔“بی جے پی رہنما نے مسلمانوں کے خلاف ایک اور سازش کا اعلان کردیا

بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ جس طرح کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی ٹھیک اسی طرح ایودھیا میں منہدم بابری مسجد کی جگہ رام مندر بھی تعمیر کیا جائیگا، کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھارت متحد ہوگیا ہے، اب رام مندر کی تعمیر سے مزید متحد ہوگا اور لوگ بہت جلد اس کی تعمیر دیکھیں گے۔اس سے قبل اتر پردیش کے وزیر سنیل بھارالا نے کہا تھا کہ ایودھیا میں رام مندر وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کے دور میں ہی تعمیر ہوگا۔انہوں نے کہا تھا کہ یوگی آدیتہ ناتھ ایک فیصلہ کن آدمی ہیں اور وہ اپنے ہاتھوں سے اس مندر کی بنیاد رکھیں گے۔واضح رہے بھارتی سپریم کورٹ ایودھیا میں موجود متنازعہ زمین کے بارے میں الہٰ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف 14 درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔ہندو انتہا پسندوں نے سولہویں صدی میں تعمیر کی گئی بابری مسجد 6 دسمبر 1992 کو مسمار کردی تھی۔

Check Also

خلا باز بننے کیلئے کون سی تعلیمی قابلیت چاہیے اور ان کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟ دلچسپ معلومات آپ بھی جانئے

بہت سے لوگ خلاءباز بننے اور خلاءمیں جانے کے خواہش مند ہوں گے لیکن کیا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: