Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / ’ہماری فوجیں ہمیشہ کیلئے افغانستان میں رہیں گی اور اگر ۔۔۔‘ طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعد امریکی صدر نے اعلان کردیا

’ہماری فوجیں ہمیشہ کیلئے افغانستان میں رہیں گی اور اگر ۔۔۔‘ طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعد امریکی صدر نے اعلان کردیا

’ہماری فوجیں ہمیشہ کیلئے افغانستان میں رہیں گی اور اگر ۔۔۔‘ طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعد امریکی صدر نے اعلان کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدے کے باوجود امریکی افواج افغانستان میں ہمیشہ کیلئے رہیں گی اور اگر افغان سرزمین سے دوبارہ امریکہ پر حملہ ہوا تو ہم دوبارہ آئیں گے۔

امریکی ریڈیو کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے باوجود امریکی افواج افغانستان میں موجود رہیں گی ۔ ’ ہم افغانستان سے مکمل فوجی انخلا نہیں کر رہے بلکہ 8 ہزار 6 سو کے قریب امریکی فوجی مستقل افغانستان میں رہیں گے اور اگر ہمیں پھر افغانستان آنا پڑا تو یہ گزشتہ آمد سے مختلف ہو گی۔‘ اس وقت امریکہ کے 14 ہزار فوجی افغانستان میں موجود ہیں جبکہ نیٹو افواج اس کے علاوہ ہیں۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ افواج اسی صورت کم کی جائیں گی جب طالبان دوبارہ افغان سرزمین امریکہ کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی گارنٹی دیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ وہ ایک کروڑ لوگوں کو مار کر جنگ نہیں جیتنا چاہتے ۔ امریکی صدر نے افغانستان کو دہشتگردوں کی ہارورڈ یونیورسٹی بھی قرار دیا۔

خیال رہے کہ آج یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدہ طے پاگیا ہے ۔ طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ نے ان کے 98 فیصد مطالبات مان لیے ہیں۔

 

Check Also

خلا باز بننے کیلئے کون سی تعلیمی قابلیت چاہیے اور ان کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟ دلچسپ معلومات آپ بھی جانئے

بہت سے لوگ خلاءباز بننے اور خلاءمیں جانے کے خواہش مند ہوں گے لیکن کیا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: