Home / حالات حاضرہ / خبریں / پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال بھیانک خواب ہے،اس سال یاد رکھنے والا کچھ نہیں:سید مراد علی شاہ

پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال بھیانک خواب ہے،اس سال یاد رکھنے والا کچھ نہیں:سید مراد علی شاہ

پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال بھیانک خواب ہے،اس سال یاد رکھنے والا کچھ نہیں:سید مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا سال بھیانک خواب ہے،اس سال یاد رکھنے والا کچھ نہیں،وفاقی حکومت ابتک کوئی کام نہیں کر سکی اور اس نے صوبوں کو بھی کام نہیں کرنے دیا،سٹاک مارکیٹ 28ہزار پوائنٹس پر آگئی ہے، پی ٹی آئی سے کہتا ہوں آگے بڑھیں اور حکومت کریں، تصویریں بنوانا چھوڑیں اور وہ کام کریں جو کرنے والا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں سرسبز سندھ مہم  کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ  سندھ سید مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ صوبے میں جب تک درختوں کی افزائش کو بڑھایا نہیں جائے گا موسمی تبدیلی کے اثرات بڑھتے جائیں گے، ہمیں صرف پودا نہیں لگانا بلکہ اس کی حفاظت کرکے درخت بنانا ہے، کراچی میں درختوں کی بہت کمی ہے ،میں ہر شہری سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے حصے کا درخت لگا کر سندھ کو سرسبز اور شاداب بنائیں، دنیا میں وہ ممالک اچھے لگتے ہیں جہاں دختوں کے ساتھ پرندے بھی ہوں، نیم کے درخت کے علاوہ میواجات کے درخت لگائے جائیں تاکہ پرندوں کی افزائش میں اضافہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے 3 اضلاع میں کچرا اٹھانے کا کام قدرے بہتر ہے، برساتی نالوں کی صفائی کے ایم سی کی ذمہ داری ہے، پچھلے سال کے ایم سی کو نالوں کی صفائی کے 550 ملین روپے دیے گئے تھے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال بھیانک خواب ہے، اس سال یاد رکھنے والا کچھ نہیں،وفاقی حکومت اب تک کوئی کام نہیں کر سکی اور اس نے صوبوں کو بھی کام نہیں کرنے دیا، سٹاک مارکیٹ 28ہزار پوائنٹس پر آگئی ہے، پی ٹی آئی سے کہتا ہوں آگے بڑھیں اور حکومت کریں،تصویریں بنوانا چھوڑیں اور کام کریں، جو کام کرنے والا ہے، جو ملکی آئین کی پابندی نہیں کرتا وہ ملک چلنے کی توقع کیسے رکھ سکتا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے کئی بار نااہل قرار دینے کی کوشش کی گئی، پارٹی بلاول بھٹو زرداری اورآصف زرداری کی قیادت میں متحد ہے، پیپلزپارٹی ارکان کے حوصلے توڑنا ان کی بھول ہے، جیالے تو آمروں کے سامنے بھی ڈٹ گئے، یہ خود کو سنبھالیں

 

Check Also

ناروے میں ایک غیبی مسجد کے لیے فنڈ

ناروے کے شہر Flekkebyen i Rjukan فلیکے بیّن میں ایک النور نامی مسجد میں فنڈز ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: