Home / حالات حاضرہ / خبریں / مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشگرد فورسز نے 500سے زائد سیاسی رہنماﺅ ں اور کارکنوں کوگرفتار کرلیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشگرد فورسز نے 500سے زائد سیاسی رہنماﺅ ں اور کارکنوں کوگرفتار کرلیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشگرد فورسز نے 500سے زائد سیاسی رہنماﺅ ں اور کارکنوں کوگرفتار کرلیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 500سے زائد رہنماﺅں اورسیا سی کارکنوں کوگرفتار کرلیاہے ، کشمیری سخت کرفیو اور پابندیوں کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، چار روز میں 500سے زائد رہنماﺅں اور کارکنوں کو گرفتار کیاگیاہے ۔ سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق سمیت تقریباً تمام حریت رہنما گھروں میں نظر بندیا گرفتار ہیں۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو اور سخت پابندیوں کے باوجود احتجاج کا سلسلہ جار ی ہے ۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کیلئے آئین میں ترمیم سے پہلے مقبوضہ کشمیر سے تمام سیاحوں ، یاتریوں اور غیر کشمیری طلبہ کو زبردستی نکال کر سخت ترین کرفیونافذ کردیا گیا تھا جس ابھی تک جاری ہے ۔

 

Check Also

ناروے میں ایک غیبی مسجد کے لیے فنڈ

ناروے کے شہر Flekkebyen i Rjukan فلیکے بیّن میں ایک النور نامی مسجد میں فنڈز ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: