Home / حالات حاضرہ / خبریں / حج پر جانے والے اتنے پاکستانی انتقال کرگئے کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

حج پر جانے والے اتنے پاکستانی انتقال کرگئے کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

حج پر جانے والے اتنے پاکستانی انتقال کرگئے کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے حجاز مقدس جانے والے 17 پاکستانی حجاج کرام انتقال کرگئے۔ حجاج کرام کی اموات طبی وجوہات کی بنا پر ہوئیں اور انہیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے قبرستانوں میں دفن کردیا گیا ہے۔

حج مشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مکہ مکرمہ میں پاکستان کے 4 عازمین حج کا انتقال ہوا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ متوفی حجاج کی شناخت محمود احمد، محمد رمضان، جمیلہ بی بی، غلام یوسف اور حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر انتقال کرنے والے پاکستانی عازمین کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ انتقال کرنے والوں میں 13 سرکاری اور 4 نجی سکیم کے ذریعے جانے والے عازمین شامل ہیں۔

مجموعی طور پر ایک لاکھ 29 ہزار پاکستانی حجاج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، ان میں سے 93 ہزار سرکاری جبکہ 36 ہزار عازمین نجی حج سکیم کے ذریعے گئے ہیں۔سرکاری حج اسکیم کے تحت جانے والے 81 ہزار عازمین حج اس وقت مکہ مکرمہ میں موجود ہیں جن میں 47 ہزار عازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کر کے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں جبکہ 12 ہزار عازمین حج ابھی مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ مجموعی طور پر پاکستان سے 2 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب جائیں گے ، حج آپریشن کی آخری پرواز 6 اگست کو روانہ ہوگی۔

 

Check Also

برطانوی شہزادہ فلپ انتقال کرگئے

برطانیہ کے شہزادے اور کوئن الیزبیتھ (دوئم) کے شوہر ’ فلپ ‘ 99برس کی عمر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: