Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / بھارتی اداکار راہول بوس کو 2 کیلے442 روپے میں بیچنے والے فائیو سٹار ہوٹل کو اتنا جرمانہ کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

بھارتی اداکار راہول بوس کو 2 کیلے442 روپے میں بیچنے والے فائیو سٹار ہوٹل کو اتنا جرمانہ کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

بھارتی اداکار راہول بوس کو 2 کیلے442 روپے میں بیچنے والے فائیو سٹار ہوٹل کو اتنا جرمانہ کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

بھارتی ریاست پنجاب کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس فائیو سٹار ہوٹل کو 25 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا ہے جس نے بالی ووڈ اداکار راہول بوس کو 2 کیلے 442 روپے میں فروخت کیے تھے۔

ٹیکس حکام کی جانب سے بھارتی پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ میں واقع جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل کو 25 ہزار روپے کا جرمانہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے ایک ایسے آئٹم پر ٹیکس لیا تھا جس کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔

پیر کے روز بالی ووڈ اداکار راہول بوس نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کے ذریعے ہوٹل انتظامیہ کو 2 کیلوں کیلئے 442 روپے کا بل چارج کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا’ آپ کو یقین کرنے کیلئے یہ دیکھنا ہوگا، کون کہتا ہے کہ پھل آپ کیلئے نقصان دہ نہیں ہوسکتے؟ آپ جے ایم میریٹ کے شاندار لوگوں سے اس بارے میں پوچھ سکتے ہیں۔‘

راہول بوس کی ویڈیو سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی اورٹوئٹر پر ’ راہول بوس مومنٹ‘ کے نام سے ہیش ٹیگ چلتا رہا۔ ہفتہ کے روز ہوٹل کو جرمانہ کیا گیا تو انڈین ٹوئٹر پر ’ 25000‘ کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نہ صرف ہوٹل کو جرمانہ کیا گیا ہے بلکہ اس کی سیل کا سارا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس معاملے میں ہوٹل کی بڑی ٹیکس چوری پکڑی جاسکتی ہے۔

Embedded video

 

Check Also

وہ آدمی جس نے اکیلے رہنے کے لیے پورا قصبہ خرید لیا، یہاں اس کا پہلا سال کیسا گزرا؟ آپ بھی جانئے

امریکہ میں ایک آدمی نے اپنے رہنے کے لیے ایک پورے کا پورا قصبہ خرید ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: