Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / سائنسدانوں نے رونے کا بہترین فائدہ ڈھونڈ نکالا، رونا آپ کیلئے مشکل وقت میں اچھا ہوتا ہے کیونکہ ۔۔۔ جانئے

سائنسدانوں نے رونے کا بہترین فائدہ ڈھونڈ نکالا، رونا آپ کیلئے مشکل وقت میں اچھا ہوتا ہے کیونکہ ۔۔۔ جانئے

سائنسدانوں نے رونے کا بہترین فائدہ ڈھونڈ نکالا، رونا آپ کیلئے مشکل وقت میں اچھا ہوتا ہے کیونکہ ۔۔۔ جانئے

رونا انسان میں شدت غم کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے مگر اب سائنسدانوں نے رونے کا ایک حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔

ویب سائٹ psypost.org کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ رونے کا عمل ذہنی دباﺅ اور پریشانی کی صورتحال میں آدمی کی سانس کو منظم کرتا ہے۔اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 197خواتین پر تجربات کیے۔ ان خواتین کو ایک ایسی افسردہ کر دینے والی ویڈیو دکھائی گئی جسے دیکھ کر ان میں سے کئی خواتین رونے لگیں۔

سائنسدان اس دوران ان کے دماغ میں ہونے والی تبدیلیوں کی نگرانی کرتے رہے اور بعد ازاں ان کے اس صدمے سے نکلنے کے متعلق بھی ٹیسٹ کیے گئے۔ ان کے نتائج میں معلوم ہوا کہ رونے سے انسان کو غم پر قابو پانے میں کوئی مدد نہیں ملتی بلکہ اس کا الٹا اثر ہوتا ہے۔

تحقیق میں شامل جو خواتین اس ویڈیو کو دیکھ کر رو دی تھیں وہ زیادہ دیر تک اس صدمے سے دوچار رہیں۔ تاہم ان خواتین میں ایک چیز دیکھی گئی کہ رونے سے اس دکھ کی صورتحال میں ان کی سانس زیادہ منظم اور بہتر ہو گئی تھی۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ لیہ شرمین کا کہنا تھا کہ ”اب تک ہم یہ سنتے آئے ہیں کہ رونے سے انسان کو غم اورصدمے پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے مگر ہماری تحقیق میں اس کے برعکس انکشاف ہوا ہے۔رونے سے ذہنی پریشانی سے وابستہ ہارمونز میں کوئی تبدیلی نہیں آتی تاہم اس سے ہماری سانس منظم اور سست رفتار ہو جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دل کی دھڑکن میں کم ہو جاتی ہے، جس سے ہمارے جسم کو صدمے کی صورتحال میں استحکام ملتا ہے۔“

 

Check Also

دجال کا ظہور کب ہو گا؟ یہ جاننے کیلئے ٹرمپ نے یہودیوں کے سب سے بڑے ربی کے پاس کس کو بھیجا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسرائیلی یہودیوں کے بعض اخبارات کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: