Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری ،کرایوں میں 20ہزار روپے تک کمی

اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری ،کرایوں میں 20ہزار روپے تک کمی

اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری ،کرایوں میں 20ہزار روپے تک کمی

اندرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں 20 ہزار روپے تک کمی ہوگئی،کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا دوطرفہ کرایہ 35 سے 40 ہزار روپے کا ہوگیا۔کرائے میں کمی کی وجہ ڈومیسٹک آپریشن میں نجی ائیرلائن کے دو نئے طیاروں کی شمولیت بتائی گئی ہے۔ائیربلیو کے ترجمان کے مطابق دو نئے ائیربس اے 320 طیارے ائیربلیو کے فضائی بیڑے میں شامل کئے گئے ہیں جو اندرون ملک پروازوں پر استعمال ہوں گے، ائیربلیو کے پاس موجود طیاروں کی تعداد اب 10 ہوگئی ہے۔ٹریول ایجنٹس یحییٰ پولانی کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا دوطرفہ ٹکٹ جو کافی عرصہ سے 50 سے 60 ہزار روپے کا مل رہا تھا اب کم ہو کر 35 سے 40 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ان میں مزید کمی کا امکان بھی ہے۔

 

Check Also

وہ آدمی جس نے اکیلے رہنے کے لیے پورا قصبہ خرید لیا، یہاں اس کا پہلا سال کیسا گزرا؟ آپ بھی جانئے

امریکہ میں ایک آدمی نے اپنے رہنے کے لیے ایک پورے کا پورا قصبہ خرید ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: