Home / حالات حاضرہ / خبریں / پاکستان سٹاک ایکس چینج ،اتارچڑھاؤ کے بعدکاروبار حصص میں مندی

پاکستان سٹاک ایکس چینج ،اتارچڑھاؤ کے بعدکاروبار حصص میں مندی

  پاکستان سٹاک ایکس چینج ،اتارچڑھاؤ کے بعدکاروبار حصص میں مندی

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تین روزتک جاری رہنے والی کاروباری تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز  آج اتارچڑھاؤ کے بعدکاروبار حصص مندی کی لپیٹ میں آگیا اورکے ایس ای100انڈیکس 34800، 34700 اور 34600 کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،75.78فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی اورکاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت14.23فیصدکم رہا،مندی کے سبب مارکیٹ سرمایہ میں55ارب9کروڑ روپے سے زائدکا خسارہ ہوا،حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،سیمنٹ،فوڈزاور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس35269پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیاتاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 34467پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی ، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 34500کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس 325.93پوائنٹس کمی سے35570.62پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس172.24پوائنٹس کمی سے16338.82 پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 928.98پوائنٹس کمی سے55122.07پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 199.60 پوائنٹس کمی سے25216.21پوائنٹس پربندہوا ۔آج مجموعی طور پر 318کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 61 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،241کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔آج مجموعی طور پر11کروڑ18لاکھ59ہزار60شیئرزکاک اروبارہوا جوبدھ کی نسبت1کروڑ85لاکھ70ہزار880شیئرزک م تھا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 55ارب 9کروڑ 98لاکھ 5 ہزار 240روپے کی کمی سے69کھرب60ارب87کروڑ91لاکھ63ہزا ر867روپے رہ گیا ۔ قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت275.00روپے اضافے سے 5775.00 روپے اورسائفرفیبرکس کے حصص کی قیمت 44.75روپے اضافے سے950.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹاپاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت58.98روپے کمی سے 1341.02روپے اورایبٹ لیبارٹریزکے حصص کی قیمت 22.17 روپے کمی سے446.83روپے ہوگئی ۔آج کے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 89 لاکھ 79 ہزار 500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت16پیسے کمی سے4.29روپے اورٹی آرجی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں82لاکھ43ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت1.03روپے کمی سے17.16روپے ہوگئی۔

 

Check Also

تمام مسلمانوں‌کو عید کی خوشیاں‌مبارک

عید کے پر مسرت موقع پر اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی ‌ٹیم کی جانب سے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: