Home / حالات حاضرہ / خبریں / بھارت کا جنگی جنون برقرار، 6 جنگی بحری جہاز خریدنے کا اعلان

بھارت کا جنگی جنون برقرار، 6 جنگی بحری جہاز خریدنے کا اعلان

بھارت  کا جنگی جنون برقرار، 6 جنگی بحری جہاز خریدنے کا اعلان

بھارت نے بحری جہاز تیار کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں سے جنگی جہاز خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق  بھارت  کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے دنیا کی سات بڑی کمپنیوں سے چھے جنگی بحری جہازوں اورمتعدد جنگی کشتیوں کی فراہمی کے لیے ٹنیڈرز طلب کیے ہیں۔ بھارت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے دو ارب بیس کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ادھراکنامک ٹائمز کا کہنا ہے کہ حکومت ہند چاہتی ہے کہ یہ جنگی بحری جہاز  بھارتی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے اشتراک سے تیار کیے جائیں۔قابل ذکر ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور علاقائی و بین الاقوامی خطرات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لیے ڈھائی سو ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔ بھارتی بحریہ سن دوہزار ستائیس تک اپنے پاس موجود جنگی جہازوں کی تعداد دو سو تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس وقت بھارتی بحریہ کے پاس ایک سوچالیس جھوٹے بڑے جنگی بحری جہاز موجود ہیں۔

 

Check Also

تمام مسلمانوں‌کو عید کی خوشیاں‌مبارک

عید کے پر مسرت موقع پر اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی ‌ٹیم کی جانب سے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: