Home / حالات حاضرہ / خبریں / حج کا ہفتہ شدید گرمی کا ہو گا اور حجاج بھی شدید گرم ۔۔۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے معاونین حج کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں

حج کا ہفتہ شدید گرمی کا ہو گا اور حجاج بھی شدید گرم ۔۔۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے معاونین حج کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں

 

حج کا ہفتہ شدید گرمی کا ہو گا اور حجاج بھی شدید گرم ۔۔۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے معاونین حج کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں

وفاقی وزیر مذہبی امور  داکٹر پیر محمد نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ہماری معیشت کمزور ہے پھر بھی حج میں دوسرے نمبر پر ہیں،17 لاکھ سے زیادہ پاکستانی عمرہ ادا کرچکے ہیں،حج کا ہفتہ شدید گرمی کا ہوگا جس میں حجاج بھی گرم ہوں گے،ہماری پوری منسٹری کی عزت آپ کے ہاتھ میں ہوگی۔

معاونین حج سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نےہماری معیشت کمزور ہے لیکن پھر بھی حج میں ہم دوسرے نمبر پر ہیں،عمرہ کی ادائیگی میں ہم پہلے نمبر پر ہیں،17 لاکھ سے زیادہ پاکستانی عمرہ ادا کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مشکلات آتی ہیں لیکن اس ملک کو اللہ تعالی نے امت کی سربراہی کیلئے منتخب  کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حاجی بہت غصہ میں ہوتا ہے جب وہ گھر چھوڑتا ہے،حاجی ہر وقت جھگڑے پرتلا ہوتا ہے، آپ لوگوں نے بڑے طریقے سے حاجیوں کو ہینڈل کرنا ہے، آپ نے بڑے تحمل سے حاجیوں کے غصہ کو براداشت کرنا ہوگا، اس سال کا حج شدید گرمی میں ہے،حج کا ہفتہ شدید گرمی کا ہوگا جس میں حجاج بھی گرم ہوں گے،مجھے اس بار معاونین کیلئے بڑی سفارشات آئیں، ہماری پوری وزارت کی عزت آپ کے ہاتھ میں ہوگی۔وفاقی مذہبی وزیر نے کہاکہ جو لوگ حجاج کو سہولیات فراہم کرتے ہیں تمام عبادات سے بڑھ کر انہیں ثواب ملے گا، حرمین شریفین کا ادب و احترام کا تقاضا کرتا ہے۔

 

Check Also

برطانوی شہزادہ فلپ انتقال کرگئے

برطانیہ کے شہزادے اور کوئن الیزبیتھ (دوئم) کے شوہر ’ فلپ ‘ 99برس کی عمر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: