Home / حالات حاضرہ / خبریں / گھر کے گٹر کی صفائی کے دوران انسانی ہڈیاں برآمد لیکن یہ دراصل خاتون کی ہیں یا کسی مرد کی ؟ ہنگامہ برپا ہوگیا

گھر کے گٹر کی صفائی کے دوران انسانی ہڈیاں برآمد لیکن یہ دراصل خاتون کی ہیں یا کسی مرد کی ؟ ہنگامہ برپا ہوگیا

گھر کے گٹر کی صفائی کے دوران انسانی ہڈیاں برآمد لیکن یہ دراصل خاتون کی ہیں یا کسی مرد کی ؟ ہنگامہ برپا ہوگیا

ڈھوک حسو میں واقع گھر کے گٹر کی صفائی کے دوران انسانی ڈھانچہ کی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔

راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک حسو میں واقع گھر کے گٹر کی صفائی کے دوران انسانی کھوپڑی اور ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے انسانی کھوپڑی اور ہڈیوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر کا مالک وارث خانے کا رہائشی ہے جب کہ گھر میں ایک ہی کرایہ دار 7 سال سے مقیم ہے۔ ہڈیاں مرد یا کسی خاتون کی ہیں اس کا حتمی تعین نہیں ہوسکا۔ بازو کی ایک ہڈی میں کڑا ملنے پر قیاس کیا جارہا ہے کہ یہ باقیات کسی خاتون کی ہوسکتی ہیں۔ ڈھانچے کو شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اس کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے سائنسی خطوط پر تفتیش کی جائے گی۔

 

Check Also

ناروے میں ایک غیبی مسجد کے لیے فنڈ

ناروے کے شہر Flekkebyen i Rjukan فلیکے بیّن میں ایک النور نامی مسجد میں فنڈز ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: