Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / لندن شہر میں دفن دوسری جنگ عظیم کا 250 کلو وزنی بم پھٹ گیا

لندن شہر میں دفن دوسری جنگ عظیم کا 250 کلو وزنی بم پھٹ گیا

لندن شہر میں دفن دوسری جنگ عظیم کا 250 کلو وزنی بم پھٹ گیا

جنوب مغربی لندن کے علاقے کنگسٹن میں دوسری جنگ عظیم کا جرمن ساختہ 250 کلوگرام پھٹنے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کاروں کو بھی نقصان پہنچا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کنگسٹن کے علاقے میں ایک عمارت کی تعمیر کے دوران دوسری جنگ عظیم کا جرمن ساختہ بم برآمدہوا جس پر بم ڈسپوزل سکواڈ اور فوجی ماہرین کو بلوایا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں مقیم 1500 لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد بم کو ڈی فیوز کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

عمومی طور پر ایسے مواقع پر بم کو رہائشی علاقوں سے دور لے جایا جاتا ہے لیکن ماہرین نے مذکورہ بم کو اسی جگہ پر ضائع کرنے کا فیصلہ کیا۔ بم کے ارد گرد ریت کے ڈھیر لگائے گئے اور ہر طرح کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بم کا دھماکہ کیا گیا۔

ریت اور حفاظتی انتظامات کے باوجود دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 8 میل دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بم ضائع کرنے کی کارروائی کے دوران کوئی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

 

Check Also

وہ آدمی جس نے اکیلے رہنے کے لیے پورا قصبہ خرید لیا، یہاں اس کا پہلا سال کیسا گزرا؟ آپ بھی جانئے

امریکہ میں ایک آدمی نے اپنے رہنے کے لیے ایک پورے کا پورا قصبہ خرید ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: