Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / پاکستان کے معروف مذہبی رہنما مولانا طارق جمیل کی شادی کس طرح ہوئی ؟ پہلی مرتبہ زندگی کے دلچسپ حصے سے پردہ اٹھا دیا

پاکستان کے معروف مذہبی رہنما مولانا طارق جمیل کی شادی کس طرح ہوئی ؟ پہلی مرتبہ زندگی کے دلچسپ حصے سے پردہ اٹھا دیا

پاکستان کے معروف مذہبی رہنما مولانا طارق جمیل کی شادی کس طرح ہوئی ؟ پہلی مرتبہ زندگی کے دلچسپ حصے سے پردہ اٹھا دیا

پاکستان کے معروف مذہبی رہنما مولانا طارق جمیل اپنے انداز بیان کے باعث عوام میں بہت مقبولیت رکھتے ہیں اور پاکستان کی عوام ان سے بہت محبت بھی کرتے ہیں تاہم اب انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی شادی کے حوالے سے نہایت دلچسپ تفصیلات کھول کر سامنے رکھ دیں ہیں ۔

مولانا طارق جمیل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان شائستہ لودھی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب نے 1971 میں میڈیکل کی لائن چھوڑی تو اس وقت ڈاکٹر ایک بہت بڑا نام ہوتا تھا جبکہ مولویوں کو بہت چھوٹا سمجھا جاتا تھا اور میں جس فیملی سے تعلق رکھتاہوں ، وہ پنجاب کے ایک زمیندار ہیں جوکہ تکبر سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں ، میں نے جب وہ راستہ چھوڑ کر علم حاصل کرنے کا ارادہ کیا تو میرے والد نے مجھے 23 نومبر 1972 کو گھر سے نکال دیا اور وہ ہفتے کا دن تھا ۔

انہوں نے کہا کہ میں صبح ناشتا کر رہاتھا کہ تو میرے والد صاحب باہر سے تشریف لائے ، دھوتی باندھی ہوئی تھی اور کھلا سا کڑتا پہنا تھا ، مجھے دیکھ کر ان کا پارہ چڑھ گیا اور کہنے لگے کہ اگر مولوی بننا ہے تو میرے گھر سے نکل جاﺅ ، انہوں نے اتنی زور سے کہا کہ میرا لقمہ ہی ہاتھ سے گر گیا ، میں نے بستر باندھا اور گھر سے نکل گیا ، اللہ کا کرم ہوا مجھے رائے ونڈ میں داخلہ مل گیا ، جب میں فارغ ہوا تو مجھے کوئی رشتہ دینے کیلئے تیار نہیں تھا ، لوگ کہتے تھے کہ مولوی کو رشتہ دیدیں ، یہ تو بھیک مانگ کر کھائے گا ، حالانکہ اللہ نے اتنا کچھ دیا ہے لیکھ پر بھی ایسا کہتے ہیں ۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میری پسندی کی شادی نہیں تھی تاہم میں ایک جگہ بیان کر رہا تھا تو وہاں مستورات میں خواتین بیٹے ہوئے آپس میں باتیں کرنے لگیں کہ مولانا صاحب کی شادی ہوئی ہے یا نہیں ؟ تو وہاں میری بہن بیٹھی تھی جو کہنے لگی کہ اس کو اپنی بیٹی کو ن دیتاہے ، تو وہاں میری ساس بھی بیٹھیں تھیں جو کہنے لگیں کہ کیوں نہیں انشااللہ ہم دیں گے ،اس طرح بات چلی اور میرا رشتہ ہو گیا ۔

Check Also

’مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا دو طرفہ معاملہ ہے‘ مسئلے کی بنیاد رکھنے والے برطانیہ کے وزیر اعظم نے مودی کو فون گھمادیا

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو کسی تیسرے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: