Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / ادرک کے ذریعے گردوں کی پتھری سے نجات کا قدرتی نسخہ

ادرک کے ذریعے گردوں کی پتھری سے نجات کا قدرتی نسخہ

ادرک کے ذریعے گردوں کی پتھری سے نجات کا قدرتی نسخہ

ادرک کو سالن میں ذائقے کے لیے تو استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب ماہرین نے اس کے ذریعے گردوں کی پتھری سے نجات کا انتہائی مو¿ثر طریقہ بتا دیا ہے۔ ویب سائٹ the-naturalhomeremedies.com کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک کی چائے گردوں کی پتھری توڑنے میں بہت مدد دیتی ہے۔ پتھری کے مریض روزانہ ایک سے دو کپ ادرک کی چائے پئیں تو انہیں کچھ ہی عرصے میں پتھری سے نجات مل جائے گی۔

ماہرین نے ادرک کی چائے بنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس چائے میں خالص شہد، ناریل پانی، ایک کپ پانی، ایک چوتھائی چمچ ہلدی، ایک چوتھائی چمچ ادرک استعمال ہوں گے۔ پانی کو چولہے پر رکھیں اور اسے ابلنے دیں۔ اس کے بعد اس میں ہلدی اور ادرک ڈالیں اور 10منٹ تک انہیں ابالیں۔ پھر اس میں ناریل پانی اور شہد ڈال کر اتار لیں اور چھان کر پئیں۔ شہد میٹھے کے طور پر استعمال کریں، جتنا میٹھا آپ چاہتے ہوں۔“

ماہرین کا کہنا تھا کہ ”گردوں کی پتھری سے نجات کے علاوہ ادرک کی چائے کے دیگر کئی بڑے طبی فوائد بھی ہیں۔ اس سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ مختلف قسم کے درد سے نجات ملتی ہے۔ نظام انہضام مضبوط ہوتا ہے۔ امراض قلب سے انسان محفوظ رہتا ہے۔ دمے کی بیماری لاحق نہیں ہوتی۔ جگر کی صفائی ہوتی ہے۔ نزلہ زکام سے نجات ملتی ہے۔ فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ کینسر زدہ خلیوں کی نشوونما میں کمی آتی ہے اور نظام دوران خون بہتر ہوتا ہے۔“

Check Also

خلا باز بننے کیلئے کون سی تعلیمی قابلیت چاہیے اور ان کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟ دلچسپ معلومات آپ بھی جانئے

بہت سے لوگ خلاءباز بننے اور خلاءمیں جانے کے خواہش مند ہوں گے لیکن کیا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: