Home / حالات حاضرہ / خبریں / گھر میں ہی طیارہ بنانے والے فیاض کی خوشیاں دو بالا ہو گئیں ، پاک فضائیہ کے نمائندے ملنے پہنچ گئے اور پھر ۔۔

گھر میں ہی طیارہ بنانے والے فیاض کی خوشیاں دو بالا ہو گئیں ، پاک فضائیہ کے نمائندے ملنے پہنچ گئے اور پھر ۔۔

گھر میں ہی طیارہ بنانے والے فیاض کی خوشیاں دو بالا ہو گئیں ، پاک فضائیہ کے نمائندے ملنے پہنچ گئے اور پھر ۔۔ عارف والا کے نواحی علاقے تبور کے رہائشی فیاض اس وقت میڈیا کی نظروں میں آئے جب وہ اپنے بنائے ہوئے طیارے پر آزمائشی پرواز کرنے کے بعد لینڈنگ کر رہے تھے پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیاض کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے اس کا طیارہ بھی قبضے میں لے لیا تاہم بعدازاں انہوں نے متعلقہ عدالت سے ضمانت حاصل کی لیکن ان کا طیارہ مسلسل پولیس کی تحویل میں تھا جسے واپس حاصل کرنے کیلئے انہوں نے کافی تگ و دو کی اور آخر کار ان کی آواز اوپر تک پہنچ ہی گئی ۔فیاض کی کاوش کو سراہتے ہوئے ان کا طیارہ واپس کیاگیا اور خوب داد بھی دی گئی تاہم اب پاک فضائیہ کی جانب سے فیاض کی اس شاندار کاوش پر اسے خوب سراہا گیا ہے ۔

فیاض دراصل پاپ کارن فروخت کرتا ہے اور اس نے جیسے تیسے کر کے اپنا سارا سرمایہ اس جہاز کی تیاری پر لگا دیا ، فیاض نے اپنے طیارے میں انجن روڈ کٹر کا لگایا جبکہ اس کے پر فائبر سے بنائے گئے اور رکشے کے ویل لگائے ۔فیاض کا کہناتھا کہ میں نے جہاز تیار کرنے کی ترکیب ویڈیو کلپس اور آن سرچ کرنے سے سیکھی اور جب اس پر پہلی پرواز کی تو میں بہت خوش تھا ۔

پاک فضائیہ کے نمائندوں نے متعدد بار فیاض سے ملاقات کی اور اسے اس کمال مہارت پر اعزازی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا تاہم اب دور دور سے لوگ فیاض کا طیارہ دیکھنے کیلئے اس کے گھر آتے ہیں جو کہ اس نے اپنے گھر کے خالی صحن میں کھڑا کر رکھا ہے ۔

Check Also

ہمسائیوں کے حقوق

  ایک عورت نے ہمسائیوں کے دروازے پر دستک دی اور ان سے نمک مانگ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: