Home / حالات حاضرہ / خبریں / کیا آپ کو معلوم ہے کن لوگوں کو کتے زیادہ کاٹتے ہیں؟ جانئے

کیا آپ کو معلوم ہے کن لوگوں کو کتے زیادہ کاٹتے ہیں؟ جانئے

کیا آپ کو معلوم ہے کن لوگوں کو کتے زیادہ کاٹتے ہیں؟ جانئے

یہ بات درست ہے کہ آپ کتے کو دیکھ کر جتنے پریشان اور مضطرب ہوں آپ کو کتے کے کاٹنے کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔ اب برطانوی سائنسدانوں نے بھی نئی تحقیق اس کی تصدیق کر دی ہے اور بتا دیا ہے کہ جو لوگ جذباتی طور پر عدم استحکام اور ذہنی خلفشار کا شکار ہوتے ہیں انہیں کتے زیادہ کاٹتے ہیں۔ یونیورسٹی آف لیور پول کے سائنسدانوں کی یہ تحقیقاتی رپورٹ ایپیڈیمیالوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ کیری ویسٹ گرتھ کا کہنا تھا کہ ”ہم نے اس تحقیق میں درجنوں لوگوں پر تجربات کیے ہیں جن میں ثابت ہوا ہے کہ کتوں کو دیکھ کر گھبرا جانے والے لوگوں کو کتے زیادہ کاٹتے ہیں اور ان لوگوں کا کتوں کو دیکھ کر گھبرا جانا ان کے ذہنی خلفشار اور جذباتی عدم استحکام کی علامت ہوتا ہے۔ ایسے لوگ جو کتے کو دیکھ کر جذباتی طور پر مضبوط رہیں انہیں کتے بہت کم کاٹتے ہیں۔ “

 

Check Also

انجینئر افتخار چودھری کی سعودی بآثر شخصیات میڈیا پرسنز کے اعزاز میں یاد گار تقریب کی جھلکیاں اور رپورٹ)

رپورٹ(بیورو چیف جدہ) ۔تقریب کا انعقاد عزیزیہ کے نجی ہوٹل میں ہوا۔نیچے والا ہال فل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: