Home / حالات حاضرہ / خبریں / سٹاک مارکیٹ 3 سال کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی، سرمایہ کاروں کے 6 کھرب ڈوب گئے

سٹاک مارکیٹ 3 سال کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی، سرمایہ کاروں کے 6 کھرب ڈوب گئے

سٹاک مارکیٹ 3 سال کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی، سرمایہ کاروں کے 6 کھرب ڈوب گئے

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 550 پوائنٹس کی کمی کے بعد تین سال کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ 10 کاروباری دنوں کے دوران سرمایہ کاروں کو تقریباً 6 کھرب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بدھ کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 550 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار 579 پوائنٹس پر آگیا۔ یہ تین سال کی کم ترین سطح کے انتہائی قریب ہے کیونکہ 18 مئی 2016 کو انڈیکس 36 ہزار 318 پوائنٹس پر تھا۔ آج ہونے والی کمی کے باعث سرمایہ کاروں کو تقریباً سوا کھرب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 10 کاروباری دنوں کے دوران سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 2400 پوائنٹس کم ہوا ہے اور سرمایہ کاروں کو 6 کھرب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

Check Also

نارویجن شہری ترکی میں‌گرفتار

ترکش میڈیا کے مطابق ایک پچپن سالہ نارویجن شخص ترکی میں ایک کالعدم کرد تنظیم ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: