Home / حالات حاضرہ / خبریں / پاکستان کو انشااللہ کوئی گزند نہیں پہنچاسکے گا: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان کو انشااللہ کوئی گزند نہیں پہنچاسکے گا: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان کو انشااللہ کوئی گزند نہیں پہنچاسکے گا: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قوم کی حمایت کے باعث دہشتگردی کا خاتمہ کیا، ہیرو وہ ہیں جوآنکھیں بند کر کے ملک پر جان قربان کرتے ہیں، پاکستان کو انشااللہ کوئی گزند نہیں پہنچاسکے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیومیں فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کے ورثا اور غازیوں کو اعزازات عطاکیے۔انہوں نے کہا کہ شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، اپنے شہدا کو بھولنے والی قومیں مٹ جاتی ہیں،ہیرو وہ ہیں جوآنکھیں بند کر کے ملک پر جان قربان کرتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسلح افواج کی حمایت پر پر عزم پاکستانی قوم کے مشکور ہیں،دہشت گردی کے واقعات میں بہت کمی آئی ہے،کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ نے دہشت گردی پر کیسے قابو پایا، جب قوم ساتھ کھڑی ہو تو ہر مسئلے کا حل نکل آتاہے۔ ملک میں ایسے باپ موجود ہیں جو بیٹے قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان کو انشااللہ کوئی گزند نہیں پہنچاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، اپنے شہدا کو بھولنے والی قومیں مٹ جاتی ہیں،ہیرو وہ ہیں جوآنکھیں بند کر کے ملک پر جان قربان کرتے ہیں۔

Check Also

فیس بک اور واٹس ایپ کی اندرونی لڑائی پہلی بار منظر عام پر آگئی

فیس بک نے 2012ءمیں انسٹاگرام اور 2014ءمیں واٹس ایپ بالترتیب 1ارب ڈالر اور 19ارب ڈالر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: