Home / حالات حاضرہ / خبریں / گجرات میں سالانہ تقریب معراج النبی

گجرات میں سالانہ تقریب معراج النبی

گجرات: ( ) درگاہ نیک آباد (مراڑیاں شریف) گجرات میں سالانہ معراج النبی ﷺ کانفرنس اور شیخ المشائخ فقیہ اعظم خواجہ پیر محمد نیک عالم قادری قدس سرہ العزیز کا اکسٹھ واں عرس پاک مؤرخہ 4 اپریل 2019ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء انعقاد پذیر ہے۔ صاحبزدہ پیر عثمان افضل قادری صاحب زیب سجادہ درگاہ نیک آباد (مراڑیاں شریف) گجرات نے بتایا کہ اس ایمانی وروحانی اجتماع میں جید علماء کرام خطاب فرمائیں اور واقعہ معراج النبیﷺ اور دیگر اہم موضوعات پر بیان کرینگے جبکہ نامور قاری صاحبان کتاب لاریب کی تلاوت کرینگے اور معروف ثنا خوان رسول بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ عقیدت پیش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احباب اس ایمانی وروحانی اجتماع میں شریک ہوکر فیوض وبرکات حاصل فرمائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آباد؍ گجرات: ( ) ممتاز روحانی رہنماء پیر عثمان افضل قادری کی معروف جرنلسٹ جاوید چوہدری کے گھر آمد۔ انہوں نے جاوید چوہدری سے ان کے والد بزرگوار اور فائز جاوید چوہدری سے انکے دادا مرحوم کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کرائی۔ انہوں نے سوگوار خاندان کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم انہیں صبر جمیل عطا فرمائیں۔ پیر عثمان افضل قادری نے کہا کہ مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیاس زکی، شعبہ نشرواشاعت

Check Also

پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی ؟ حکومت نے اعلان کردیا

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ ہمارے تیار کئے گئے قمری کلینڈر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: