Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / سنگاپور دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار، سستے شہروں میں غریبوں کی ماں کراچی کا کون سا نمبر ہے؟ آپ بھی جانئے

سنگاپور دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار، سستے شہروں میں غریبوں کی ماں کراچی کا کون سا نمبر ہے؟ آپ بھی جانئے

سنگاپور دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار، سستے شہروں میں غریبوں کی ماں کراچی کا کون سا نمبر ہے؟ آپ بھی جانئے

ایک حالیہ سروے کے بعد دنیا کے مہنگے ترین اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق سنگاپور دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار پایا ہے جبکہ غریبوں کی ماں اور روشنیوں کے شہر کے نام سے مشہور کراچی کو دنیا کے سستے ترین شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں تین شہروں کو بیک وقت دنیا کے مہنگے ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں سنگاپور کو پہلے نمبر پر اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ 2018 میں بھی یہ مہنگے ترین ممالک میں سر فہرست تھا۔ سروے میں سنگاپور، ہانگ کانگ اور پیرس کی درجہ بندی ایک ہی ہے اور تینوں شہر بیک وقت دنیا کے مہنگے ترین شہر قرار پائے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ گزشتہ 30 برسوں سے 133 شہروں کی فہرست جاری کر رہا ہے۔اس فہرست کی تیاری کیلئے کھانے پینے اور رہائش کی سہولیات جیسی بنیادی چیزوں کا موازنہ کیا جاتا ہے۔ فہرست میں کئی ممالک کو یکساں درجہ دیا گیا ہے جس کی وجہ ان شہروں میں ضروریات زندگی پر آنے والے ایک سے اخراجات ہیں۔

 

1: سنگا پور

1: پیرس (فرانس)

1: ہانگ کانگ (چین)

4: زیورخ (سوئٹزر لینڈ)

5: جنیوا ( سوئٹزرلینڈ)

5: اوساکا (جاپان)

7: سیول (جنوبی کوریا)

7: کوپن ہیگن (ڈنمارک)

7: نیویارک (امریکہ)

10: تل ابیب (اسرائیل)

10: لاس اینجلِس (امریکہ)

1: کراکس (وینزویلا)

2: دمشق (شام)

3: تاشقند (ازبکستان)

4: الماتی (قزاقستان)

5: بنگلور (انڈیا)

6: کراچی (پاکستان)

6: لاگوس (نائیجیریا)

7: بیونس آئرس (ارجنٹائن )

7: چنائی (بھارت)

8: دہلی (بھارت)

 

Check Also

نارویجن شہزادی کا سرکاری اسکول میں پہلا دن

ناروے میں موسم گرماء کی چھٹیوں کے بعد نارویجن شہزادی Ingrid Alexandra انگرید الیگزنڈرا اپنی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: