Home / حالات حاضرہ / خبریں / تیز رفتار ی کے تمام ریکارڈ توڑنے والا ”ارمانڈو“21کروڑ روپے میں نیلام

تیز رفتار ی کے تمام ریکارڈ توڑنے والا ”ارمانڈو“21کروڑ روپے میں نیلام

تیز رفتار ی کے تمام ریکارڈ توڑنے والا ”ارمانڈو“21کروڑ روپے میں نیلام

بیلجیئم میں ارمانڈو نام کا کبوتر 21کروڑ روپے میں نیلام ہواہے جوکسی پرندے کی مہنگی ترین نیلامی شمار کی جارہی ہے ، ارمانڈو نے کبوتروں کے تیز رفتار اڑان بھرنے کے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

جرمنی نیوز ایجنسی کے مطابق برسلز میں ارمانڈو نامی تیز رفتار کبوتر کی نیلامی کاعمل خاصا دلچسپ رہاہے ، چین کے دو شہریوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا گیا، بالآخر ارمانڈو 15لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا۔ کسی کبوتر کی خریداری کے لئے یہ اب تک کی سب سے بڑی اور تین گنا زیادہ لگائے جانے والی بولی تھی، نیلامی کروانے والی کمپنی نے بھی اس بات کا اعتراف کیاہے کہ ان کی جانب سے اتنی مہنگی نیلامی کا سوچا بھی نہیں گیا تھا ۔ تیز اڑان بھرنے میں ارمانڈو اپنی مثال آپ ہے۔ ارمانڈو نے ابھی تک کے کبوتروں کے تیز رفتاری اور طویل وقت تک اڑنے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ،یہی اس کی انفرادیت کی وجہ ہے۔ اس تیز رفتار کبوتر کو خریدنے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جبکہ ارمانڈو کے پہلے مالک کانام جوید ورشوٹ تھا۔

واضح رہے کہ چین کے لوگوں کی پرندوں کے ساتھ محبت جتنی پرانی ہے، مغربی یورپ کے ملک بیلجیئم میں پرندوں کی نیلامی کا یہ کھیل بھی اتنا ہی پرانا ہے ۔

 

Check Also

فیس بک اور واٹس ایپ کی اندرونی لڑائی پہلی بار منظر عام پر آگئی

فیس بک نے 2012ءمیں انسٹاگرام اور 2014ءمیں واٹس ایپ بالترتیب 1ارب ڈالر اور 19ارب ڈالر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: