Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / اوسلو کے پرائمری اسکول میں چھری کے وار سے چار افراد زخمی

اوسلو کے پرائمری اسکول میں چھری کے وار سے چار افراد زخمی

ُ
اوسلو کے علاقے برین سینگ کے پرائمری اسکول میں چھری کے حملے سے چار افراد
زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایمرجنسی میں بھیج دیا گیا ہے۔زخمیوں میں ایک استاد بھی شامل ہے۔اس اسکول میں پہلی جماعت سے لے کر ساتویں کلاس تک کے بچے ہیں۔
پولیس ڈسٹرکٹ کے کرستیان Sven Christian Lieنے مقامی اخبار کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ہمیں صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ایک پیغام موصول ہوا کہ ایک بچے نے اسکول کے ایک ملازم کو چھری کا وار کرنے کی دھمکی دی ہے۔پولیس وہاں فوراً پہنچ گئی۔
پولیس نے فوری طور پر طالبعلم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کی ٹیم اس وقت شہادتیں اکٹھی کرنے اور تفتیش میں مصروف ہے۔
NTB/UFN

Check Also

ٹڈیاں پکڑو، پیسہ کماﺅ” حکومت نے نیا پیکج متعارف کروادیا

محکمہ زراعت سندھ نے تھر پار کی عوام کے لیے ٹڈی پیکج کا اعلان کردیا۔ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: