Home / حالات حاضرہ / خبریں / وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج کی رات قوم کو بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج کی رات قوم کو بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج کی رات قوم کو بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مجھے 1965کی جنگ والا ماحول نظر آرہاہے ،آج کی رات بہت اہم ہے، بھار ت دوبارہ حملہ کرسکتا ہے ، پوری قوم تیار رہے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کی رات بہت اہم ہے، ہم تیار ہیں ، مجھے اس وقت 1965 کی جنگ والا ماحول نظر آرہاہے ، پوری قوم تیار رہے ، بھارت دوبارہ حملہ کرسکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کرے کے بھارت ہوش کے ناخن لے اورحد میں رہے ، میں عالمی برداری کو دعوت دیتاہوں کہ امن کی خواہش رکھنے والے ممالک آکر دونوں ملکوں کا موقف سنیں جوملک خطے میں امن چاہتے ہیں، وہ کردار ادا کریں، امریکہ وزیر خارجہ پومپیو نے مجھے کہاہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بات ہوئی ہے ، پومیپیو چاہتے ہیں کہ کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کیا جائے، ہمیں امریکہ کی مجبوریوں کااحسا س ہے، پومپیو سے کہاہے کہ خطے میں امن کیلئے اقدامات امریکہ کے مفاد میں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمیں مایوس نہیں کرے گا اور سعودی عرب بھی کردار ادا کرے گا ۔ او آئی سی کو بھارت کودعوت دینے پر نظر ثانی کرنا ہوگی ، بھارت او آئی سی کا ممبر نہیں اور اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مودی نے یہ ساراناٹک سیاست اور الیکشن کیلئے رچایا ،جس راستے پر ہم نہیں چلنا چاہتے ، بھارت ہمیں مجبور نہ کرے ۔

 

Check Also

برطانوی شہزادہ فلپ انتقال کرگئے

برطانیہ کے شہزادے اور کوئن الیزبیتھ (دوئم) کے شوہر ’ فلپ ‘ 99برس کی عمر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: