Home / حالات حاضرہ / خبریں / افریقی ملک میں مسافر طیارہ گر کر تباہ

افریقی ملک میں مسافر طیارہ گر کر تباہ

افریقی ملک میں مسافر طیارہ گر کر تباہ

مشرقی افریقہ کے ملک کینیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین امریکیوں اور پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

کینیا کے علاقے کیریچو میں مسائی مارا نیچر ریزرو کے پاس مکوتانو جنگل سے ملحقہ کھیت میں سیسنا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ بے قابو ہوگیا تھا جس کے باعث پائلٹ نے ایک کھیت میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت اس میں سوار پانچوں افراد ہلاک ہوگئے۔ طیارے میں 2 خواتین سمیت تین امریکی مسافر سوار تھے جبکہ پانچویں شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

Check Also

انجینئر افتخار چودھری کی سعودی بآثر شخصیات میڈیا پرسنز کے اعزاز میں یاد گار تقریب کی جھلکیاں اور رپورٹ)

رپورٹ(بیورو چیف جدہ) ۔تقریب کا انعقاد عزیزیہ کے نجی ہوٹل میں ہوا۔نیچے والا ہال فل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: