Home / حالات حاضرہ / خبریں / وہ ہسپتال جس سے اب تک 7 جعلی ڈاکٹر پکڑے جاچکے ہیں

وہ ہسپتال جس سے اب تک 7 جعلی ڈاکٹر پکڑے جاچکے ہیں

وہ ہسپتال جس سے اب تک 7 جعلی ڈاکٹر پکڑے جاچکے ہیں

جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شفاخانے نشتر ہسپتال سے ایک اور جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نشتر ہسپتال ملتان سے جاوید نامی جعلی ڈاکٹرپکڑا گیا ہے جسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ نشتر ہسپتال سے گزشتہ کچھ دنوں کے دوران 7 جعلی ڈاکٹرز پکڑے جاچکے ہیں۔

دو روز قبل بھی نشتر ہسپتال کی ایمرجنسی سے جعلی ڈاکٹر کو رات کو گرفتار کیا گیا تھا۔ نجی کلینک کا ملازم خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے مریضوں کا علاج کرتا رہا لیکن کسی کو پتہ تک نہ چلا۔جعلی ڈاکٹر کی شناخت محمد سہیل کے نام سے ہوئی ۔ جعلی ڈاکٹر مریضوں کے لواحقین سے ٹیسٹ کرانے کی مد میں پیسے بھی بٹورتا رہا ہے۔

اس سے قبل بھی ایک ڈاکٹر پکڑا گیا تھا ۔ اس ڈاکٹر کی محبوبہ نرس تھی اور اسی نے اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک کو آنکھوں کے سامنے رکھنے کیلئے اسے ڈاکٹر بنایا ہوا تھا۔

 

Check Also

انجینئر افتخار چودھری کی سعودی بآثر شخصیات میڈیا پرسنز کے اعزاز میں یاد گار تقریب کی جھلکیاں اور رپورٹ)

رپورٹ(بیورو چیف جدہ) ۔تقریب کا انعقاد عزیزیہ کے نجی ہوٹل میں ہوا۔نیچے والا ہال فل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: